جامعہ المصطفی كے غير ايرانی طلاب مسجد گوہرشاد میں اعتكاف بیٹھیں گے: نصر اللہ پژمان فر

IQNA

جامعہ المصطفی كے غير ايرانی طلاب مسجد گوہرشاد میں اعتكاف بیٹھیں گے: نصر اللہ پژمان فر

سماجی گروپ: رمضان المبارك میں جامعۃ المصطفی كے ۱۳۰۰ غير ايرانی طلبہ و طالبات مسجد گوہرشاد میں اعتكاف بیٹھیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے شعبہ خراسان رضوی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جامعۃ المصطفی العالمیۃ مشہد كے ثقافتری و تربيتی شعبہ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "نصر اللہ پژمان فر" نے پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے امسال رمضان المبارك كے مہينہ میں ۱۳۰۰ غير ايرانی طلبہ و طالبات مسجد گوہرشاد میں اعتكاف بیٹھیں گے۔
انہوں نے كہا كہ اعتكاف بیٹھنے والوں كا بہت عمدہ بندوبست كيا گيا ہے اور ان كے لئے مذہبی جلسات، دعاؤں كا پروگرام علمی مباحثہ، قرآن مجيد كی تفاسير جيسے پروگرامز تشكيل دیے گئے ہیں۔
انہوں نے كہا اعتكاف كے لئے یہ تمام بندوبست مشہد كے جامعۃ المصطفی العالمیۃ كے تعاون سے كيا جا رہا ہے۔
626482