اسلام و قرآن كی توہين صہيونيوں كے مظالم پر پردہ ڈالنے كی كوشش ہے: آيت اللہ مكارم شيرازی

IQNA

اسلام و قرآن كی توہين صہيونيوں كے مظالم پر پردہ ڈالنے كی كوشش ہے: آيت اللہ مكارم شيرازی

سياسی گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا ہے كہ قرآن و اسلام كی بے حرمتی كا مقصد صیہونيوں كے مظالم پر پردہ ڈالنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی نے درس خارج میں كہا ہے كہ اسلام و قرآن كی توہين سے مسلمانوں میں بيداری كی لہر دوڑ گئی ہے۔
انہوں نے كہا كہ قرآن مجيد كی توہين ايسے افراد كی جانب سے كی گئی ہے جو مسيحيت اور اسلام كو آپس میں ٹكرانا چاہتے ہیں۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ اسلام دشمنوں كی سازشوں سے مسلمانوں میں بيداری كی لہر دوڑ گئی ہے اور مسلمانوں كے علاوہ دوسرے اديان كے افراد بھی قرآنی تعليمات كی طرف متوجہ ہو گئے ہیں۔
مرجع تقليد نے جنت البقيع كے انہدام كی مناسبت سے كہا كہ یہ اقدام بھی امريكہ و اسرائيل كی سرپرستی میں كيا گيا ہے۔
657319