اسلام فوبيا میڈيا كی پہلی ترجيح تفكر ولايت كی ترويج كا مقابلہ كرنا ہے: خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے ڈائريكٹر

IQNA

اسلام فوبيا میڈيا كی پہلی ترجيح تفكر ولايت كی ترويج كا مقابلہ كرنا ہے: خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے ڈائريكٹر

سياسی گروپ: اسلام فوبيا میڈيا اپنے مقاصد كےمتحقق ہونے میں تفكر ولايت فقیہ كی ترويج كو سب سے بڑی ركاوٹ جانتا ہے لہذا وہ مختلف قسم كےپروگراموں كی پروڈكشن كےذريعے اس تفكر كا مقابلہ كرنے كے درپے ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كی جنرل اسمبلی كے چوتھے اجلاس سے نقل كيا ہےكہ خبررساں ايجنسی صدائے افغان "آوا" كے ڈائريكٹر "سيد عيسی حسينی مزاری" نے ۱۱ اكتوبر كو اس اسمبلی سے اپنے خطاب میں كہا ہے كہ مغربی میڈيا نے طالبان اور القاعدہ كو ولايت فقیہ كی جگہ برقرار ديتے ہوئے انہیں اسلام كا حامی ظاہر كيا ہوا ہے تاكہ ولايت فقیہ كے صحيح تفكر كی ترويج كو ركا جا سكے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت عالم اسلام كے بہت سے روزناموں اور مطبوعات میں مغربی میڈيا كی اخبار كو آسانی سے شائع كيا جاتا ہے۔
جبكہ ان سے بہت سے ذرائع ابلاغ اسلام مخالف ہیں اور وہ مسلمانوں كے تشخص كو سلب كرنے كی كوشش میں ہیں۔
انہوں نے نائن اليون كے واقع كو مسلمانوں كی طرف نسبت دينے كے لئے مغربی میڈيا كی كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان ذرائع ابلاغ نے ايك اسلامی گروپ كے عنوان سے القاعدہ كو اس واقع كا ذمہ دار ٹھہرايا ہے تاكہ اس كے ذريعے اسلامی ہراستی كی ترويج كر سكے حسينی مزاری نے كہا كہ مغربی میڈيا بيان كی آزادی كی آڑ میں افغانستان كے لوگوں كو ان كےثقافتی تشخص اور تاريخ سے دور كرتے ہوئے ان سے ان كے تفكر كی قدر كو چھين لينا چاہتے ہیں۔
673224