بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی يوم فلسفہ كی مناسبت سے تيرانا يونيورسٹی شعبہ فلسفہ، يونسكو اور سائنس اكیڈمی البانيا كے تعاون سے "سائنس و فلسفہ ، مغربی و اسلامی ثقافت كی روشنی میں" كے موضوع پر تيرانا يونيورسٹی میں ايك سيمينار منعقد ہوا جس میں ايران، كينیڈا، كوزوو اور البانيا كی معروف شخصيات نے شركت كی۔
سيمينار میں پيش ہونے والے مقالات میں انجمن حكمت و فلسفہ ايران كے شعبہ عرفان و اديان كے سربراہ جناب بازوكی اور كينیڈا كے معروف دانشور مظفر اقبال كے مقالات قابل ذكر ہیں۔
سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلام اور مغرب كے نزديك علم و تمدن كی فلسفی بنياد كا جائزہ اور تعارف بيان كيا گيا ہے۔
694771