مسلمان دانشوروں كی جانب سے اديان عالم كے درميان رواداری كے فروغ كی اپيل

IQNA

مسلمان دانشوروں كی جانب سے اديان عالم كے درميان رواداری كے فروغ كی اپيل

14:44 - November 27, 2010
خبر کا کوڈ: 2038260
بين الاقوامی گروپ: مصر، عراق، كويت، شام ، بحرين، سعودی عرب، الجزايراور فلسطين كے ۳۵ سے زيادہ علماء و دانشوروں نے مشتركہ بيان میں مختلف اديان و مذاہب كے درميان رواداری كے فروغ كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی يوم رواداری كے موقعہ پر عراق، مصر، بحرين، سعودی عرب، الجزاير، لبنان شام، كويت اور فلسطين كے ۳۵ سے زائد علماء اور دانشوروں نے مشتركہ بيان میں عالمی تنظيموں اور سياسی گروہوں سے اپيل كی ہے كہ رواداری اور ايك دوسرے كو برداشت كرنے كی ثقافت كی طرح ڈالیں اور مذہبی تعصب پھيلانے والے عناصر كی بيخ كنی كی كوشش كریں۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كےمطابق "شدت پسندی نہیں، رواداری ہاں" كے عنوان سے منظر عام پر آنے والے بيان میں كہا گيا ہے كہ رواداری كا مطلب آزادی، مساوات، عدل و انصاف اور انسانی حقوق كی بنياد پر ايك دوسرے كا احترام كرنا ہے۔
بيان میں كہا گيا ہےكہ مذہبی تشخص كی حفاظت كےلیے برتا جانے والا بے جا تعصب انسانی تعلقات كی راہ میں ايك مشكل كا روپ دھار چكا ہے۔
701710

نظرات بینندگان
captcha