كربلا اور عاشورہ نے ہميشہ منافقوں اور ظالموں كو شكست سے دوچار كيا ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين كاظم صديقی

IQNA

كربلا اور عاشورہ نے ہميشہ منافقوں اور ظالموں كو شكست سے دوچار كيا ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين كاظم صديقی

سياسی و سماجی گروپ : تہران كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ عاشورہ ہدايت كا چراغ ہے جس نے ہميشہ ظالموں اور منافقوں كو ذلت و شكست سے دوچار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين كاظم صديقی نے گذشتہ روز نماز جمعہ كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ تقوی تمام خوبيوں كی كليد ہے اور جو شخص تقوی و پرہيزگاری سے آراستہ ہوتا ہے وہ كبھی مسائل كی دلدل میں نہیں پھنستا اور اللہ تعالی اس كی مشكلات كو دور فرماتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ جو شخص اللہ تعالی پر توكل و بھروسہ كرتا ہے اور اللہ تعالی كے احكامات كی پابندی كرتا ہے تو اللہ تعالی اسے ايسے مقام سے مادی و معنوی رزق عنايت كرتا ہے جس كا اس نے تصور تك نہیں كيا ہوتا۔
تہران كے امام جمعہ نے كہا كہ عاشورہ ايك اتفاقی حادثہ نہیں ہے بلكہ یہ ايك ايسی حقيقت ہے جو روز ازل سے طے تھا ۔ عاشورہ كو امام حسين علیہ السلام نے انجام ديا اور حضرت زينب و امام سجاد نے اسے زندہ ركھا۔
713282