بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بچوں كو قرآن مجيد كی تعليم دينے اور معارف قرآن مجيد سے آشنا كرنے كے لیے سعودی ڈويژن قطيف كے شہر ام الحمام میں خصوصی كلاسز كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ ان كلاسز مين پانچ سے دس سال تك كے بچے شركت كرسكیں گے۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق قرآنی كلاسز كا آغاز دس فروری سے ہورہا ہے اور یہ كلاسز ہر ہفتے جمعرات كے دن شام تين سے ساٹھے پانچ بجے تك منعقد ہونگی۔ تعليم القرآن میں اپنے بچوں كی شركت كے خواہش مند حضرات ام الحمام میں واقع تعليم القرآن سنٹر میں اپنے بچوں كے ناموں كا اندراج كروا سكتے ہیں۔
بچوں كی آسانی كے لیے انتظامیہ نے ناموں كے اندراج كا ايك نيا طريقہ متعارف كروايا ہے كہ والدين قرآن سنٹر آنے كے بجائے صرف اپنے بچے كے كوائف ايس ايم ايس كردیں۔
743673