بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گھانا میں موجود اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے تعون سے گھانا میں پہلے مسلمان روزنامہ اخبار كی اشاعت كا آغاز ہوگيا ہے۔ نئے شائع ہونے والے اخبار كا نام مقامی زبان میں "مسلمان اخبار" ركھا گيا ہے۔ "مسلمان اخبار" كی اشاعت كا آغاز اسلامی جمہوریہ ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كے پرمسرت موقعہ پر كيا گيا۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اخبار كھانا كی مسلمان يونين كے زير انتظام شائع كيا جارہا ہے اور اس سے قبل گھانا كے مسلمانوں كا كوئی نمائندہ اخبار نہیں تھا۔
749030