پاكستانی مساجد اور كتب خانوں كو قرآن و كتابوں كا ہدیہ

IQNA

پاكستانی مساجد اور كتب خانوں كو قرآن و كتابوں كا ہدیہ

سياسی و سماجی گروپ: پاكستان كے ۳۵ سے زائد كتب خانوں اور مساجد كو تين ہزار كتب اور اسلامی جمہوریہ ايران كی جانب سے صوبہ پختونخواہ كی مساجد كو چار ہزار قرآن مجيد كا ہدیہ ديا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كے بعض دور افتادہ مناطق میں اسلامی كلچر و ثقافت كی ترويج كی خاطر اور جوانوں كے اخلاق كو تاراجی سے بچانے كے لئے ضروری ہے كہ انہیں ايسی كتب مہيا كی جائیں جن سے ان كے اخلاق میں مثبت تبديلی واقع ہو، چنانچہ اسلامی جمہوریہ ايران نے اس مقصد كی خاطر پاكستان كے دور افتادہ اور پسماندہ مناطق میں قرآن مجيد اور دوسری اسلامی كتب كا ہدیہ ديا ہے۔ واضح رہے كہ یہ ثقافتی سامان پاكستان میں قائم ايران كے سفارت خانہ كے توسط سے تقسيم كيا گيا ہے۔
758460