ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كےغرب اور جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں علامہ عقيل الغروی ، مرحوم كے بیٹے ذيشان ھدايتی اور دہلی كی امامیہ مسجد كے امام جمعہ حجت الاسلام ممتاز علی كے علاوہ مرحوم كے بعض دوستوں نے بھی شركت كی ۔
اس پروگرام كا آغاز تلاوت قرآن كريم سے ہوا اور بعد میں علی گڑھ اور ہندوستان كے معروف شعرا «راقم لكھنؤی»، «ثاقب لكھنوی» مولانا «اصغر اعجاز» اور «رھبر جارچوی» نے مرحوم كو خراج تحسين پيش كرتے ہوئے ان كی مدح میں اشعار كہے ۔
اسی طرح اہل بيت (ع) ٹيلی وژن لندن كے مسؤول آيتاللہ «حسنرضا غديری» نے بھی اس پروگرام میں شركت كی ۔
797265