حسنی مبارك كی شيطانی حكومت كا خاتمہ اللہ كی نشانيوں میں سے تھا

IQNA

حسنی مبارك كی شيطانی حكومت كا خاتمہ اللہ كی نشانيوں میں سے تھا

17:38 - June 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2132485
بين الاقوامی گروپ : مصر كی كمیٹی برائے اعجاز علمی قرآن كريم كے سربراہ «زغلول النجار» نے حسنی مبارك كی فاسد ، سركش اور جابرانہ حكومت كے سقوط كو خدا كی نشانی قرار ديا كہ جو عصر حاضر میں ظاہر ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاخبار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر میں ۲۵ جنوری كو تاريخ ساز انقلاب كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ لينے كی غرض سے منعقدہ كانفرنس میں كہ جو «منوفيه» يونيورسٹی میں منعقد ہوئی ؛ مبارك كے دور حكومت میں بے تحاشہ ظلم و فساد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے «زغلول النجار» نے كہا كہ مبارك كا نظام حكومت ايك شيطانی نظام تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مبارك كے دور حكومت میں دين مخالف اقدامات عروج پر تھے اور دينی رہنماؤں كو گوشہ تنہائی میں ڈال ديا گيا تھا۔
801565
نظرات بینندگان
captcha