ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ نے افغانستان كے نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صدر كرزئی نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : میں نے انتہائی حزن و ملال كے ساتھ یہ خبر موصول كی ہے كہ بزرگ فقیہ اور عالم ربانی آيت اللہ العظمی نور احمد تقدسی دار فانی سے رحلت فرما كر اپنے معبود حقيقی سے جا ملے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : مرحوم آْيت اللہ تقدسی افغانستان كے ان بزرگ علماء میں سے تھے كہ جنہوں نے اپنی با بركت زندگی دينی علوم كی نشر و اشاعت میں گزار دی ۔
807934