ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ ثقافت و روابط آرگنائيزيشن كی رپورٹ كے مطابق ايرانی خوش نويس سعيد رضائی كے قرآنی اور عرفانی آثار كی نمائش ۱۴ جولائی بروز جمعرات سے سارايوو شہر كے مدرسہ غازی خسروبيك كے ہال میں شروع ہوئی۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں بوسنيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير يوسفی كے علاوہ ملك كی اہم شخصيات اور ماہرين نے شركت كی ۔
نمائش میں اس ہنرمند كے ۶۰ كے قريب نماياں آثار ركھے گئے تھے كہ جو قرآنی آيات پر مشتمل تھے اور انہی آثار میں سے بعض كو ايران كے اندر منعقد ہونے والے ہنری مقابلوں اور فيسٹيولز میں منتخب بھی كيا گيا تھا ۔
827762