ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ سنٹرل ايشيا نے اطلاع رساں ويب سایٹ (islamsng)،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تاجكستان كے امور دينی كی حكومتی كمیٹی كے سربراہ نے ۱۹ جولائی بروز منگل كو ايك پريس كانفرنس كے دوران دار الحكومت "دوشنبہ" میں اس خبر كے ضمن میں كہا : سعودی عرب كی وزارت حج كی جانب سے اس مرتبہ ۵۵۰۰ افراد كا كوٹہ ملا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : كہ گزشتہ سال تاجيكستان سے ۲۵۰۰ حجاج كرام نے یہ سعادت حاصل كی تھی ۔
انہوں نے آخر میں كہا : اس مرتبہ تاجيك زائرين كے اخراجات میں سعودی وزارت حج نے ۴۰ ڈالر كی كمی كی ہے ۔
828631