منجی كی معرفت اور شناخت ہر ايك پر واجب ہے

IQNA

منجی كی معرفت اور شناخت ہر ايك پر واجب ہے

سياسی اور اجتماعی گروپ : آج منجی كی معرفت اور شناخت سب پر واجب ہے چونكہ مہدويت تمام انبياء اور اوصيا ء كا ہدف تھا یہی وجہ ہے كہ منجی آخر الزمان كے ظہور كی خوشخبری تمام الٰہی اديان كے عقائد كا حصہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام نصيری نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : مہدويت ايك آئیڈيل تحريك كا نام ہے كہ جس میں تمام انسان اپنی نجات كے لیے مشتركہ جدوجہد كر رہے ہیں ۔
انہوں نے واضح كيا : اسلام دشمن عناصر مہدويت مخالف فلمیں بنا كر اس فكر كو رائج كرنا چاہتے ہیں كہ امام زمان ( عج ) كے ظہور كے ساتھ قتل و غارت اور بدامنی پھيل جائے گی جبكہ ظہور كے زمانے میں امن و امان اور صلح و آشتی كا دورہ دورہ ہو گا ۔
827549