سياسی گروپ : پارليمنٹ كے مجمع نمائندگان روحانی كے سربراہ نے رہبر معظم كی جانب سے انقلاب كی چوتھی دہائی میں عدالت پر خصوصی تاكيد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : عدالت اور ترقی كی طرف توجہ كا لازمہ معاشی جہاد میں حصہ لينا ہے چونكہ دينی سماج كے لیے ضروری ہے كہ اپنی علمی ترقی ثابت كر كے اپنی برتری كا مظاہرہ كرے ۔
پارليمنٹ كے مجمع نمائندگان روحانی كے سربراہ حجت الاسلام و المسلين محمد تقی رہبر نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے لفظ جہاد كے قرآنی كلمہ ہونے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ لفظ صدر اسلام میں باعث بنا كہ مسلمان بہادری و شجاعت سے اسلام كا دفاع كریں اور اپنی فداكاريوں سے تا قيام قيامت ايك بے مثال تاريخ رقم كر دیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس دور میں مجاہدين راہ خدا میں جہاد اور جام شہادت نوش كرنے كے لیے ايك دوسرے سے سبقت مانگ رہے ہوتے تھے ۔
834937