پاكستان ؛ شيعہ كالونی كے اندر گھروں كی تعمير شروع كر دی گئی

IQNA

پاكستان ؛ شيعہ كالونی كے اندر گھروں كی تعمير شروع كر دی گئی

سياسی و اجتماعی گروپ : امام حسين (ع) كالونی میں كہ جو شيعوں كے لیے مخصوص ہے ، گھروں كی تعمير كا كام شروع ہو چكا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس شيعہ كالونی كا افتتاح امام حسين (ع) كے يوم ولادت پر ہوا تھا كہ جس كے بعد سے ترقياتی كام تيزی سے جاری ہیں ۔
منصوبے كے انچارج حجت الاسلام مھدی عباس نے كہا : اس كالونی كی تعمير كے لیے وسيع پيمانے پر اقدامات كیے جا رہے ہیں اور ہماری دعا ہے كہ اللہ تعالیٰ اس عظيم منصوبے كو كاميابی سے ہمكنار فرمائے ۔
قابل ذكر ہے كہ كالونی كے اندر مساجد امام بارگاہیں ، لائبريرياں اور كھيل كے ميدان بھی بنائے جائیں گے ۔
ياد رہے كہ یہ كالونی واپڈا ٹاؤن لاہور كے نزديك واقع ہے ۔
864695