تيونس ؛ انقلاب كے بعد سياسی جماعتوں كی تعداد میں اضافہ

IQNA

تيونس ؛ انقلاب كے بعد سياسی جماعتوں كی تعداد میں اضافہ

سياسی و اجتماعی گروپ : تيونس كی وزارت داخلہ نے ۲۰ ستمبر كو ايك اعلامیے میں كہا : بن علی حكومت گرنے كے بعد تيونس كی سياسی جماعتوں كی تعداد ايك سو گيارہ تك پہنچ گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ افريقہ كی رپورٹ كے مطابق تيونس كی وزارت داخلہ نے بتايا : بن علی كے دور حكومت میں حكمران حزب "ڈيموكریٹك" كے علاوہ ديگر ۹ جماعتیں بھی سرگرم عمل تھیں، راشد الغنوشی كی سربراہی میں مصروف عمل اسلامی تحريك كہ جس پر بن علی كے دور میں پابندی تھی ، بھی ملك كی نگران حكومت سے سياسی سرگرميوں كے لیے اجازت نامہ حاصل كرنے میں كامياب ہو گئی ہے ۔
تيونس كی وزارت داخلہ نے مزيد كہا : بن علی كا تختہ الٹنے كے بعد اب تك ۱۸۷ مجلے اور ايك ہزار كے قريب غير سركاری انسٹی ٹيوٹ بھی كام كر رہے ہیں ۔
865209