تہران ؛ "ناشران جہان اسلام اجلاس " میں جنوب مشرقی ايشيا كے پبلشرز كی شركت

IQNA

تہران ؛ "ناشران جہان اسلام اجلاس " میں جنوب مشرقی ايشيا كے پبلشرز كی شركت

سياسی و اجتماعی گروپ : جنوب مشرقی ايشيا كے پبلشر تہران میں ۱۲ اور ۱۳ نومبر بروز ہفتہ و اتوار كو منعقد ہونے والے دوسرے بين الاقوامی "ناشران جہان اسلام اجلاس" میں شركت كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق دوسرا ناشران جہان اسلام اجلاس ۱۲ اور ۱۳ نومبر كو تہران میں منعقد ہو گا ۔
اس اجلاس میں جنوب مشرقی ايشيا كے ممالك ملائشيا ، تھائی لينڈ اور انڈونيشيا شركت كریں گے ۔
قرآن اور قرآنی مفاہيم كی اشاعت ، عالم اسلام میں اليكٹرونك ذرائع ابلاغ ، مؤلفين اور مترجمين كے حقوق وغيرہ اس بين الاقوامی اجلاس كے اہم موضوعات ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس بين الاقوامی اجلاس كا كامياب آغاز گزشتہ برس عالم اسلام كے ناشرين كی صلاحيتوں كو اجاگر كرنے كی غرض سے كيا گيا تھا ۔
895326