عوامی مطالبات میں سياسی حقوق كو اولويت حاصل ہے

IQNA

خطيب جمعہ بحرين :

عوامی مطالبات میں سياسی حقوق كو اولويت حاصل ہے

بين الاقوامی گروپ : خطيب جمعہ بحرين نے ۱۸ نومبر جمعۃ المبارك كو نماز جمعہ كے خطبوں میں زور دے كر كہا : حكومت سے مطالبات میں سياسی حقوق كا حصول ملت كا پہلا مطالبہ ہے اور كسی حق كے بہانے اسے سلب نہیں كيا جا سكتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ انجمن ملی الوفاق بحرين كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خطيب جمعہ بحرين آيت اللہ عيسی قاسم نے مسجد امام صادق (ع) میں نماز جمعہ كے خطبوں میں خيال ظاہر كيا : بحرين كی مشكل سب كے سامنے عياں ہے اس كے باوجود بعض لوگوں كی سعی ہے كہ اس كا انكار كریں اور یہ ظاہر كریں كہ صورتحال كنٹرول میں ہے ۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے مزيد كہا : بعض حقيقتوں كو جھوٹ كے ذريعے چھپايا جا رہا ہے اور وہ حقيقت یہ ہے كہ عوام الناس كی جانب سے مسلسل مظاہروں اور احتجاجی ريليوں كا سلسلہ جاری ہے كہ جن كا جواب آل خليفہ پوليس كی جانب سے تشدد اور وحشيانہ مظالم كے ساتھ ديا جاتا ہے ۔
900427