ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق بيلجئيم كے وزير داخلہ نے ايك بيان میں ملك كے اندر سات جديد مساجد تعمير كرنے كی منظوری دی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق بيلجئيم كے وزير داخلہ نے صوبہ لمبورگ میں دو مساجد ، صوبہ آنتورپ میں دو مساجد اور جنيت (Gent''that) میں ايك مسجد تعمير كرنے كی خبر دی ہے كہ جنہیں حكومت كی جانب سے رجسٹرڈ كر ليا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بيلجئيم كی رجسٹرڈ مساجد كی تعداد ۲۴ كے لگ بھگ ہے كہ جن میں سے ۲۴ مساجد سركاری امداد كی اہل قرار پائی ہیں اور پانچ لاكھ اٹھتيس ہزار يورو ۱۴ مساجد كی امداد كے لیے مختص كیے گئے ہیں ۔
900640