مركز اسلامی برطانیہ نے محرم كا خصوصی شمارہ شائع كر ديا

IQNA

مركز اسلامی برطانیہ نے محرم كا خصوصی شمارہ شائع كر ديا

بين الاقوامی گروپ : ماہ محرم كے پہلے عشرے میں مركز اسلامی برطانیہ كی جانب سے "عاشورا" كے عنوان سے ايك خصوصی شمارہ شايع كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ خصوصی شمارہ حضرت رقیہ (ع) كی زندگانی اور امام عالی مقام (ع) كے دو اصحاب با وفا زھير بن قين اور سعيد بن عبد اللہ حنفی كی شخصيت سے متعلق مقالوں پر مشتمل ہے ۔
يزيد كی ولی عہدی كے حوالے سے امام حسين (ع) كی مخالفت ، دينی متون میں عزاداری كی اہميت اور معاشرے كی گمراہی میں ذرائع ابلاغ كا كردار وہ موضوعات ہیں كہ جن كا اس خصوصی شمارے میں باريك بينی سے جائزہ ليا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس خصوصی شمارے سے استفادہ كرنے كے لیے قارئين http://www.ic-el.com/default.asp كا وزٹ كر سكتے ہیں ۔
908731