عوامی بصيرت كے فقدان سے "عبرت" عاشورا كا ايك اہم درس ہے

IQNA

عوامی بصيرت كے فقدان سے "عبرت" عاشورا كا ايك اہم درس ہے

سياسی و اجتماعی گروپ : بيروت میں ايرانی قونصلیٹ نے عاشورا كا ايك درس لوگوں میں بصيرت كے فقدان كو قرار ديتے ہوئے كہا : فتنوں كے وقت عميق بصيرت اور حق و باطل كے ادراك سے انسان خود كو محفوظ ركھ سكتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق "خون كی تلوار پر كاميابی" كے مہينے كی مناسبت سے لبنان میں مقيم ايرانيوں كے لیے ۲۶ نومبر سے دس روزہ مجالس عزا شروع كر دی گئی ہیں ۔
ان مجالس سے ايرانی قونصلیٹ حجت الاسلام و المسلمين حسين رئيس زادہ واقعہ عاشورا اور اس سے عبرت كے موضوع پر خطاب كر رہے ہیں كہ جس كے دوران موصوف واقعہ عاشورا كے مختلف پہلوؤں كا تجزیہ و تحليل عالمانہ انداز سے پيش كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ مولانا كی تقرير كے بعد نوحہ پڑھا جاتا ہے اور سينہ زنی بھی كی جاتی ہے ۔
909738