مشرقی افريقہ كے ممالك میں اسلامی مالياتی نظام كی كاميابی

IQNA

مشرقی افريقہ كے ممالك میں اسلامی مالياتی نظام كی كاميابی

سياسی و اجتماعی گروپ : تنزانيا میں اسلامك بينك امانا كے افتتاح كے بعد مشرقی افريقا میں اسلامی بينكاری تيزی سے پھيل رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقہ كی رپورٹ كے مطابق (Gulf African Bank)، كے مينيجر نے خبرنگاروں كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : اسلامی بينكاری مشرقی افريقہ كے ممالك میں تيزی سے بڑھ رہی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : كينيا میں ايك جديد آئين كی منظوری اور تنزانيا میں پہلے اسلامی بينك كے افتتاح كے بعد اب يوگنڈا میں بھی اسلامی بينكاری سسٹم شروع كرنے كے لیے لائسنس منظور كر ليا گيا گيا ہے جبكہ اسی ملك میں تين مزيد مالی انسٹی ٹيوٹس نے لائسنس حاصل كرنے كی درخواست دے ركھی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ زنگبار كے صدر علی محمد شين نے حال ہی میں تنزانيا بينك كو اپنا شعبہ كھولنے كی درخواست كی ہے تاكہ خطے میں اسلامی بينكاری كی بنياد ركھی جا سكے ۔
917151