تاجكی زبان میں زيور طبع سے آراستہ ہونے والی كتابوں كی تقريب رونمائی

IQNA

تاجكی زبان میں زيور طبع سے آراستہ ہونے والی كتابوں كی تقريب رونمائی

23:33 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2243123
فكر و علم گروپ : تاجكی زبانوں میں عبد الشريف بقا زادہ كی تحرير كردہ اسلامی كتابوں قرآن كريم كی جديد تفسير اور اسلامی فقہ كی تقريب رونمائی دوشنبہ شہر میں منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق عبد الشريف بقا زادہ نے اس تقريب كے دوران كہ جو ۱۹ دسمبر كو تاجك علماء اور مفكرين كی موجودگی میں منعقد ہوئی ، كہا : ان دونوں كتابوں كی اشاعت كا اصل ہدف تاجك عوام كو قرآن كريم اور اسلامی اصول فقہ كے معانی ، مفاہيم اور مضامين سے آشنا كرنا ہے ۔
تقريب سے خطاب كرتے ہوئے تاجك فلسفہ انسٹی ٹيوٹ كے مدير عبد الواحد شمال اف نے اس قسم كی كتابوں كے معاشرے میں تعليم و تربيت كے حوالے سے مثبت كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا : بلا شبہ ان دونوں كتابوں كی اشاعت تاجك سماج پر انتہائی دوررس اثرات مرتب كرے گی ۔
919389
نظرات بینندگان
captcha