ايران نے شامی عوام كيلئے ادويات اور امدادی سامان كی پہلی كھيپ روانہ كردی

IQNA

ايران نے شامی عوام كيلئے ادويات اور امدادی سامان كی پہلی كھيپ روانہ كردی

سياسی گروپ: وزارت خارجہ كے ترجمان نے بتايا كہ اسلامی جمہوریہ ايران اور حكومت شام كے درميان طے پانے والے معاہدہ كے مطابق ايران كے ہلال احمر كی طرف سے ادويات اور امدادی سامان كی پہلی كھيپ شامی عوام كيلئے روانہ كردی گئی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان مہمانپرست نے پريس بريفنگ میں بتايا كہ ہلال احمر كی طرف سے دوسری كھيپ جو كچھ ايمبولينس اور میڈيكل ایڈ پر مشتمل ہے بہت جلد سمندری راستے سے بھی روانہ كی جائے گی۔
وزارت خارجہ كے ترجمان نے شامی عوام پر لگائی گئی پابنديوں كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ ايران شامی حكومت اور عوام كی حمايت جاری ركھے گا اور ايرانی وزارت صحت آئندہ چند دنوں میں ادويات اور میڈيكل ایڈ پر مشتمل تيسری كھيپ بھی دمشق بھيجے گا۔
971818