مقدس مقامات كی زيارت كے لیے افغان زائرين كو سفری سہوليات كی فراہمی

IQNA

مقدس مقامات كی زيارت كے لیے افغان زائرين كو سفری سہوليات كی فراہمی

سياسی اور سماجی گروپ : افغانستان كی وزارت ثقافت و اطلاعات سے وابستہ سياحتی ادارے كے سربراہ نے مقدس مقامات كی زيارت كے لیے سفر كرنے والے زائرين كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ ملك میں سياحتی كمپنيوں كے قيام سے زائرين كو شام ، عراق اور ايران كے باآسانی سفر كی سہولت ميسر ہوئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ مركزی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی وزارت ثقافت و اطلاعات سے وابستہ افغان ٹورزم كے سربراہ "سيد زمان الدين بھاء" نے كہا ہے كہ اس وقت ملكی سطح پر تقريبا ٦۰۰ سياحتی كمپنياں حكومت كی اجازت سے فعاليت اور زائرين كو اسلامی ممالك كے سفر كی سہولت فراہم كر رہی ہیں اور یہی امر زائرين كے لیے سفر میں آسانی كا باعث بنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ سياحتی كمپنيوں كے لیے وزارت ثقافت و اطلاعات سے قانون اجازت لينا سب سے پہلی شرط ہے ۔
انہوں نے مختلف ممالك كے سفر كو ثقافتوں كے تبادلے كا ذريعہ قرار ديتے ہوئے واضح كيا ہے كہ مختلف ممالك میں غير ملكی شہريوں كی موجودگی قوموں كے درميان دوطرفہ تعلقات اور ثقافتوں كے باہمی تبادلے كا باعث بنتی ہے۔
981399