ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، پاكستان كے خيراتی ادارے "خير العمل" اور كويت كی شيعہ انجمن "امام حسين﴿ع﴾" كی جانب سے شيعہ مسلمانوں كے لیے پنجاب كے تين مختلف شہروں "مظفر گڑھ"،"خوشاب" اور "راجنپور" میں تين نئی مساجد كی تعمير جاری ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، ان مساجد كی تعميرات جون تك مكمل ہو جائیں گی ، جبكہ خيراتی ادارے "خير العمل" نے شيعہ علاقوں میں مساجد كی شديد كمی كے پيش نظر ، مساجد كی تعمير كا فيصلہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ خيراتی ادارہ پہلے مساجد سے محروم شيعہ علاقوں كا سروے كرتا ہے اور اسكے بعد مؤمنين كےتعاون سے مساجد كی تعمير كا آغازكرتا ہے ۔
1010502