سياسی اور سماجی گروپ : نائيجريا میں اسلامی مومنٹ كے رہنما "شيخ ابراہيم يعقوب زكزكی" نے شہر "گوسو" كے علاقے "توڈن واڈا" میں واقع ہائی سكول كے ہال میں ۲١ مئی سے ۲۰ جون تك منعقد ہونے والے مذہبی سيمينار كے دوران اس بات پر زور ديا ہے كہ اسلام مستقبل میں بشريت كا حقيقی دين اور دنيا بھر میں سرايت كرنے والا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، جمہوری نائجيريا میں اسلامی مومنٹ كے رہنما شيخ ابراہيم يعقوب زكزكی نے ۲۱ مئی كو يونيورسٹی كے استاد "بی يوكی كانو" اور بڑی تعداد میں طلباء كی شركت كے ساتھ منعقد ہونے والے مذہبی سيمينار كےدوران كہا ہے كہ اسلام مستقبل میں پوری انسانيت كا حقيقی دين اور دنيا بھر میں سرايت كرنے والا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : مسلمانوں كو عصر حاضر كی ضروريات كے مطابق اپنے دين كی حقيقی شناخت حاصل كرنی چاہيئے اور تين اساسی نكات پر يقين ركھنا چاہيئے كہ قرآن میں كبھی تحريف نہیں ہو گی ، اسلام ہميشہ باقی رہے گا اور مستقبل میں دنيا كا حقيقی دين ہوگا ۔
1015282