رشين پوليس كے لیے اسلامی تعليم كے خصوصی كورس كا انعقاد

IQNA

رشين پوليس كے لیے اسلامی تعليم كے خصوصی كورس كا انعقاد

سياسی اور سماجی گروپ : ۲۵ مئی بروز جمعہ ، روس كے صوبے "نيجنی نوگوروڈ" میں ايك نشست كے دوران ملك میں محمكہ پوليس كے پہلے گروپ كے عنوان سے سپاہيوں نے اسلامی تعليمات سے آشنائی حاصل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، نشست كے دوران صوبے میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے ڈپٹی جنرل "عبد الباری مسلم اف" نے نيج نووگوروڈ كے ٦۰ پوليس اہلكاروں كو تاريخ اسلام كے مبانی كا درس ديا ہے ۔
ادارے كی رپورٹ كے مطابق نشست میں شريك سپاہيوں كو اسلامی تاريخ اور ثقافت كی تعليم دی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ نشست كےدوران پوليس حكام نے سپاہيوں كو دينی تعليم دينے والےعبد الباری مسلم اف كی خدمات كو سراہا اور ان كا شكریہ ادا كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ رشين فیڈريشن كے تمام شہروں میں پوليس اہلكاروں كے لیے اسلامی تعليم كے سلسلے میں خصوصی كورسز منعقد كیے جائیں گے ۔
1017973