اسلام انسانيت كو امن اور محبت كی طرف دعوت ديتا ہے

IQNA

اسلام انسانيت كو امن اور محبت كی طرف دعوت ديتا ہے

سياسی اور سماجی گروپ : ۲۷ مئی كو حجت الاسلام و المسلمين "اسماعيل پيرنيا" نے فرانسوی جزيرے "مايوٹ " میں ماہ مبارك رجب كے حوالے سے منعقدہ خصوصی جشن كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ اسلام محبت اور امن كا دين ہے اور انسانيت كو بھی ان دو بنيادی اصولوں پر عمل كی دعوت ديتا ہے تاكہ انسان ان كے سائے میں پروان چڑھے اور انسانيت كے كمال تك رسائی حاصل كر لے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ "افريقا" ، كی رپورٹ كے مطابق انہوں نے ماہ رجب كی فضيلت میں مزيد كہا : پيغمبر اكرم (ص) نے اس مہينے كے بارے میں ارشاد فرمايا : "رجب ، ميری امت كے لیے توبہ و استغفار كا مہينہ ہے ، اس مہنے میں كثرت كے ساتھ توبہ و استغفار كرو اور بے شك اللہ تبارك و تعالی مہربان اور بخشنے والا ہے "۔

واضح رہے كہ جشن كے دوران " جمہوریہ كومور" كے سنی عالم دين "شيخ محمد قاسم" ، فرانسوی جزيرے "مايوٹ" كے شيعہ عالم دين "شيخ عبد اللہ حسن" نے ماہ رجب كے فضائل اور اس مہينے كے روحانی پہلؤوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرين كے لیے اسلام كے بنيادی اصولوں اور اس الہی دين كی اہميت كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
1018702