ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كےشعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، كمیٹی برائے مذہبی امور كی اطلاع كے مطابق حج تمتع كے لیے ناموں كے اندارج كا مرحلہ كمیٹی برائےمذہبی امور اور قومی سيكورٹی كی حكومتی كمیٹی كے علاوہ شہر "سينا" كے اٹارنی جنرل كی نظارت میں ۲۷۰ افراد كی شركت كے ہمراہ منعقد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ قرعہ اندازی اور پھر متعلقہ حكام كے توسط سے ناموں كے اندراج پر مشتمل اس مرحلے میں رواں سال حج تمتع كے آرزومند افراد كو شامل كيا گيا ہے جبكہ گزشتہ سال حج كرنے والے اور ۷۰ سال سے بڑی عمر كے افراد كو قرعہ اندازی میں شركت كا موقع نہیں ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ سعودی وزارت حج كی جانب سے تاجكستان كے لیے مختص كیے گئے كوٹے كے مطابق اس سال ۶ ہزار تاجك باشندے حج كی سعادت حاصل كریں گے ۔
1027158