ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ بيسواں سالانہ پروگرام تاتاراستان كے عوام اور ولگا كے بلغاری باشندوں كی جانب سے اسلام قبول كرنے كی ايك ہزار اور تئيسویں سالگرہ كے موقع پر منعقد كيا گيا ہے ۔
جشن كا یہ پروگرام مسلمانوں كے امور كی نگرانی كے لیے قائم ادارے ، تاتارستان كی وازت ثقافت اور تاتاريوں كی عالمی كانگريس كی كوششوں سے تارتارستان كے شہر "بلغار" Bulgar میں واقع نئی مسجد "آق" كے افتتاح كی مناسبت سے منعقد كيا گيا ہے ۔
مسلمانوں كے امور كی نگرانی كے لیے قائم ادارے كے شعبہ اطلاعات كی رپورٹ كے مطابق مذكور پروگرام میں مقامی اور غير ملكی شخصيات من جملہ صدر "رستم مينی خوان اف" ، تاتاری صدر كے مشير "مين تيمور شايمی اف" ، مفتی اور مذكورہ ادارے كے سربراہ "اللہ شكور پاشازداہ" كے علاوہ ديگر معروف شخصيات نے شركت كی ہے ۔
1028093