تاجكستانی مفتی كا مہاجرين سے اسلامی قوانين كے احترام كا مطالبہ

IQNA

تاجكستانی مفتی كا مہاجرين سے اسلامی قوانين كے احترام كا مطالبہ

سياسی و سماجی گروپ: تاجكستان كے مفتی اعظم سيد مكرم عبدالقادرزادہ نے تاجك مہاجرين سے قازقستان اور روسی فیڈريشن میں اسلامی قوانين كے مطابق رہائش اختيار كرنے كا مطالبہ كيا ہے اور كہا ہے كہ گھريلو مسائل كی طرف زيادہ توجہ دیں۔


ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق تاجكستان كے مفتی اعظم نے دارالحكومت دوشنبہ میں مہاجرت كے امور میں مشغول حكام اور مذہبی امور كی كمیٹی اور اسلامك سنٹر كے اراكين سے ملاقات كی ہے جس میں انہوں نے كہا تاجك مہاجرين اپنی شرعی اور اسلامی ذمہ داريوں كا احساس كریں اپنے گھر، بيوی، بچوں اور والدين كے ساتھ مسلسل رابطہ ركھیں ان كی خدمات جاری ركھیں۔
1036270