باشقيرستان میں بين الاقوامی كانفرنس ' اسلامی اقدار' كا انعقاد

IQNA

باشقيرستان میں بين الاقوامی كانفرنس ' اسلامی اقدار' كا انعقاد

سياسی سماجی گروپ : باشقيرستان كے دارالحكومت (اوفا) میں پانچویں بين الاقوامی كانفرنس ' اسلامی اقدار اور 21 ویں صدی میں تعليم و تربيت ' 16،17 اگست كو منعقد ہو گی ۔
ايران كی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس تربيت معلم يونيورسٹی، اسلامی يونيورسٹی روس ، حكومت و دين رابطہ كونسل اور مذہبی امور كے ادارے كے تعاون سے منعقد ہو گی ۔
اس میں ' 21ویں صدی میں تعليم و تربيت میں فلسفی اورسماجی اقدار' ، ' علوم اسلامی اور سائنسی علوم ' وغيرہ كے موضوعات پر گفتگو ہو گی ۔
اس كانفرنس كے دوران متعدد گول ميز كانفرنسیں بھی ہوں گی ۔ جن كے موضوعات یہ ہوں گے ۔ اكيسویں صدی میں جوان اور دين ، حكومت اور مذہب میں رابطہ ۔
1047692