تركی میں ۸۶ سالہ حافظ قرآن كی تجليل

IQNA

تركی میں ۸۶ سالہ حافظ قرآن كی تجليل

سياسی اور سماجی گروپ : ۱۳ جولائی كو تركی كے صوبے (دوزجہ) سے تعلق ركھنے والے ۸۶ سالہ حافظ قرآن (نيازی اوزچليك) كی تجليل كےلیے صوبے كے اسلامی مركز كی جانب سے ايك تقريب منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، اس تقريب میں شريك ديانت ادارے كے شعبہ تعليم كے دائريكٹر جنرل علی ارباش نے خيال ظاہر كياہے كہ دوزجہ شہر حافظان قرآن كريم كا گھر ہے اور اس شہر كے بہت سے افراد كو حفظ قرآن كريم كا افتخار حاصل ہے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ نيازی بھی دوزجہ كے ان شہريوں میں سے ہے جنہوں ںے انتھك محنت اور كوشش كے ذريعے عمر كے اس حصے میں حفظ مكمل كرنے كی سعادت حاصل كی ہے اور وہ اس نيك عمل میں مشغول ديگر افراد كے لیے مشعل راہ بن سكتے ہیں ۔
1052596