تركی میں ماہ رمضان كی مناسبت سے خصوصی نمائشوں كا اہتمام

IQNA

تركی میں ماہ رمضان كی مناسبت سے خصوصی نمائشوں كا اہتمام

سياسی اور سماجی گروپ : تركی كے شہر (بيليك دوزو) كی بلدیہ كی جانب سے مناسب قيمت پر غذائی اور ثقافتی مصنوعات كو پيش كرنے كے لیے نمائشوں كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۲ جولائی كو شہر كے مئير يوسف اوزون نے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ نمائش فاتح سلطان محمد مسجد كے سامنے ۱۲ ہزار مربع میٹر زمين پر ماہ رمضان كے اختتام تك جاری رہے گی ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ اس نمائش میں غذائی اشياء كے علاوہ ثقافی اور دستی مصنوعات كو بھی منظر عام پر ركھا گيا ہے اور ماہ رمضان كے دوران نمائش كے ضمن میں مختلف پروگراموں كے انعقاد كا بھی فيصلہ كيا گيا ہے ۔
1052682