ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۳ اگست كو پارلمينٹ میں تہران كے نمائندے اور دفاع فلسطين كمیٹی كے سابق سيكرٹری جنرل مجتبی رحماندوست كی موجودگی میں (اسلامی بيداری میں دشمن شناسی كی اہميت اور مقام) كے عنوان سے خصوصی نشست منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے بين الاقوامی قرآنی نمائش كے (دشمن شناسی) سيكشن كی جانب سے منعقد ہونے والی اس نشست كے دوران خطے میں اسلامی بيداری كے پھيلاؤ كے پيشن نظر عصر حاضر میں دشمن شناسی كی اہميت كے موضوع پر خطاب كيا گیا ہے ۔
مذكورہ نشست كا آغاز مقامی وقت كے مطابق رات ۹ بجے بين الاقوامی قرآنی نمائش كے دشمن شناسی سيكشن میں كيا گيا ہے ۔
1069619