قلب پر نزول سكينہ اور جسمانی سلامتی قرآن كريم كی قرائت اور اس كی آيات میں تدبّر كے مرہون منّت

IQNA

قلب پر نزول سكينہ اور جسمانی سلامتی قرآن كريم كی قرائت اور اس كی آيات میں تدبّر كے مرہون منّت

سلامت گروپ : تہران يونيورسٹی سے منسلك نرسنگ كالج كے مدير تعليم نے كہا : قرآن كريم كی قرائت و تدبّر روح و جان میں تعادل برقرار كر كے انسان كے قلب پر حقيقی سكينہ كے نزول كی موجب ہے ۔
تہران يونيورسٹی سے منسلك نرسنگ كالج كے مدير تعليم علی رضا نيكبخت نصر آبادی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : اللہ تعالیٰ نے آيت «هوالذی انزل‌السكينه فی قلوب‌المومنين:....» میں مومنين كے قلب پر سكينہ كے نازل ہونے كی طرف اشارہ كيا ہے اور جديد تحقيقات نے قرائت قرآن كے انسانی جسم و جان پر مرتّب ہونے والے خوشگوار اثرات كو علمی بنيادوں پر ثابت بھی كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : انسانی كی بہت سی انفرادی اور اجتماعی مشكلات قرآنی تعليمات كے زير اثر ختم ہو جاتی ہیں ۔
1074212