اہل جہان كو دين كا پيغام پہننچانا عيد فطر كا طرہ امتياز ہے

IQNA

اہل جہان كو دين كا پيغام پہننچانا عيد فطر كا طرہ امتياز ہے

سياسی گروپ : مجلس خبرگان رہبری كی سربراہ كمیٹی كے ركن نے سياسی حوالے سے عيد فطر كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : نماز عيد فطر ايك عظيم اجتماع اور اہل جہان كو دين كا پيغام پہنچانے كے حوالے سے انتہائی اہم ہے ۔
مجلس خبرگان رہبری كی سربراہ كمیٹی كے ركن آيت اللہ سيد احمد نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے عيد فطر كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور كہا : عيد فطر ضيافت اللہ كا اختتامی نقطہ ہے اور عبادت روزہ مجموعی طور پر زكوٰہ فطرہ كے ساتھ تكميل ہوتی ہے ۔
انہوں نے آيت «قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّى» كی طرف اشارہ كيا اور كہا : ہم اسلامی عيدوں سے جو چيز سمجھتے ہیں وہ یہ ہے كہ جب بھی انسان اپنے دينی فريضے پر عمل كر سكے تو وہ دن اس كے لیے عيد ہے ۔
1081613