انسانی حقوق كا نعرہ ايك سياسی چال كے تحت دوغلی پاليسی كا حصہ بن چكا ہے

IQNA

انسانی حقوق كا نعرہ ايك سياسی چال كے تحت دوغلی پاليسی كا حصہ بن چكا ہے

سياسی گروپ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل سے ملاقات میں علی اكبر صالحی نے اس امر پر تاكيد كے ساتھ كہ انسانی حقوق كا مسئلہ سياسی چال كے تحت ايك منافقانہ طرز عمل كا حصہ بن چكا ہے ، اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل سے مطالبہ كيا كہ امريكہ میں گرفتار ايرانيوں كی آزادی كے لیے سرگرم ہوں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے وزارت امور خارجہ ايران كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۹ اگست بروز جمعرات كو ايران اور شام نے تہران میں خطے اور بين الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خيال كيا ۔
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ايران اور اقوام متحدہ كے حكام نے غير وابستہ ممالك كی تحريك كے منعقدہ اجلاس كو مثبت اور اہم قرار ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ ملاقات كو ايرانی حكام كے ساتھ مذاكرات كا ايك اہم موقع قرار ديا گيا ۔
1088439