ايران كے تجربات اور "نام" كے اراكين كا جوش و جذبہ فلسطينی ملّت كے حقوق كی آواز اٹھانے كا بہترين موقع ہے

IQNA

ايران كے تجربات اور "نام" كے اراكين كا جوش و جذبہ فلسطينی ملّت كے حقوق كی آواز اٹھانے كا بہترين موقع ہے

سياسی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران صیہونی حكومت كے مقابلے میں فراوان تجربات ركھتا ہے ، غير وابستہ ممالك كی تحريك كا فلسطينی ملت كا دفاع كرنے كے حوالے سے موقّف انتہائی شفّاف ہے ؛ ايران كے تجربات اور غير وابستہ ممالك تحريك كے اراكين کا جذبہ فلسطينی ملت كے حقوق كی آواز اٹھانے كے لیے عملی اقدامات كرنے كا سنہری موقع ہے ۔
سپاہ میں نمائندہ ولی فقیہ كے سياسی مشاور سردار يد اللہ جوانی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے غير وابستہ ممالك كی تحريك كے اجلاس كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : دنيا كی موجودہ صورتحال كا تحريك كے اصولوں اور امنگوں سے بہت زيادہ فاصلہ ہے ، ايران دنيا پر قبضہ كرنے والی طاقتوں كے سامنے سيسہ پلائی ہوئی ديوار ہے اور اس حوالے سے تمام ركن ممالك كے لیے ايك نمونہ ہے ۔
1090584