قرآن كريم صبر اور تقوٰی كو دشمنان دين كی سازشوں كا توڑ قرار ديتا ہے

IQNA

قرآن كريم صبر اور تقوٰی كو دشمنان دين كی سازشوں كا توڑ قرار ديتا ہے

سياسی گروپ : تہران كے خطيب جمعہ نے قرآن كريم میں دشمنوں كی سياسی ۔ اجتماعی سازشوں كی ناكامی كے نمونے ذكر كرتے ہوئے كہا : قرآن كريم نے واضح كيا ہے كہ اگر آپ دشمنوں كی سازشوں كو ناكام كرنا چاہتے ہیں تو صبر اور تقوٰی كا دامن تھامے رہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان رہبری كی سربراہ كمیٹی كے ركن آيت اللہ سيد احمد خاتمی نے آج ۷ ستمبر كو تہران كے پہلے خطبہ جمعہ میں كہا : تقوٰی كا ايك اساسی ركن یہ ہے كہ انسان يقين ركھے كہ نگاہ ربوبی سے كوئی چيز پوشيدہ نہیں ہے (بقره/231) ۔
خاتمی نے واضح كيا : اللہ تعالیٰ نے قرآن كريم میں وعدہ كيا ہے كہ اگر مومنين عنصر ايمان ركھتے ہوں تو ان كے برخلاف دشمنوں كی تمام سازشیں ناكام ہو جائیں گی ۔
1093234