خواتين كا انسانی وقار اور مقام ؛ گزشتہ نصف صدی كے دوران دنیاوی قانونی نظام میں بے توجهی کا شکار

IQNA

خواتين كا انسانی وقار اور مقام ؛ گزشتہ نصف صدی كے دوران دنیاوی قانونی نظام میں بے توجهی کا شکار

23:52 - November 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2443287
بين الاقوامی گروپ : شہيد بہشتی يونيورسٹی كے چانسلر اور ايجوكيشنل بورڈ كے ممبر نے اپنے مقالے میں لكھا : معاشرے میں خواتين كا وقار ، شناخت ، شخصيت ، سماجی مقام ، اور مساوی حقوق انسانی معاشروں اور قانونی نظام كے بنيادی ترين مسائل كا حصہ رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شہيد بہشتی يونيورسٹی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ممبر اور چانسلر حسين مہر پور نے آج ۵ نومبر كو يونيورسٹی میں منعقد ہونے والی كانفرنس (قرآن میں عمومی حقوق) كے دوران قرآن كريم میں خواتين كے حقوق پر ايك نظر كے عنوان سے اپنا مقالہ پيش كيا ہے ۔
اس مقالے میں ذكر كيا گيا ہے كہ قرآنی آيات كے مطالعے سے انسان اس نتيجے تك پہنچتا ہے كہ آيات احكام اس حوالے سے ہميشہ موجودہ صورتحال كی اصلاح كے ساتھ ساتھ اقتصادی ، سماجی اور انسانی شعبوں میں خواتين كی ترقی پر تاكيد كرتی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ مذكورہ بين الاقوامی كانفرنس ملكی و غير ملكی قرآنی محققين كے شركت كے ہمراہ شہيد بہشتی يونيورسٹی كے كانفرنس ہال میں جاری ہے ۔
1131912
نظرات بینندگان
captcha