عراق کے مراجع عظام کا قومی سلامتی کی صورتحال پر اظہار تشویش

IQNA

عراق کے مراجع عظام کا قومی سلامتی کی صورتحال پر اظہار تشویش

23:13 - November 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2445129
بین الاقوامی گروپ : عراق کے بعض مراجع عظام نے نجف اشرف میں منعقد ہونے والی دینی مبلغین کی کانفرنس میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ بشیر نجفی نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت صدام کی سرنگونی کو ۱۰ سے زیادہ سال کا عرصہ ہو چکا ہے ، عوام کو ریلیف دینے اور کرپشن کے خاتمےکے لیے حکومتی کوششوں کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : عراقی عوام روزمرہ کے مسائل سے دوچار ہے دسری طرف دہشتگرد بے رحمانہ طریقے سے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں جبکہ قومی سلامتی کے ادارے تابحال ان کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔
1133943
نظرات بینندگان
captcha