ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق علامہ باقر نجفی نے كہا ماہ محرم الحرام كی آمد پر عالم اسلام حضرت امام حسين ﴿ع﴾ كے غم میں ڈوب جاتا ہے۔ ہم حكومت پاكستان سے تقاضا كرتے ہیں كہ دين اسلام اور مسلمانوں كی حفاظت كی خاطر دہشت گردوں كو گرفتار كرے اور ان كو قرار واقعی سزا دے۔
انہوں نے كہا شيعوں كی تاريخ اور عزاداری امام حسين ﴿ع﴾ كے انعقاد كا تعلق زنجير كی مانند ہے كيوں كہ امام حسين ﴿ع﴾ نے تاريخ اسلام كو زندہ ركھا ہے۔
علامہ محمد باقر نجفی نے كہا حضرت امام حسين ﴿ع﴾ نے پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی امت كی اصلاح كيلئے قيام كيا اور دين اسلام كی حفاظت كی خاطر شہادت كے درجہ پر فائز ہوئے۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں مولانا كفايت حسين، مولانا عابد زواری اور مولانا نياز حسين شاہ كے علاوہ اس ملك كے دوسرے خطباء علماء كرام اور ذاكرين عظام نے بھی خطاب كيا۔ یہ كانفرنس پاكستان كے صوبہ سندھ كے شہر نواب شاہ میں سوموار 12 نومبر كو امام بارگاہ "يادگار كربلا" میں منعقد ہوئی۔
1137406