ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار راولپنڈی میں خانہ فرھنگ ايران كی لائبريری ہال میں منعقد كيا گيا۔ فارسی زبان كی استاد چاند بی بی نے واقعہ عاشورا كی خصوصيات بيان كرتے ہوئے كہا: امام حسين﴿ع﴾ سے عقيدت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے اور ہم آج اس واقعہ كے اہداف، واقعہ عاشورا اور عزاداری امام﴿ع﴾ سے آشنائی اور تفكر كے محتاج ہیں۔
اس سيمينار میں جامعة الزھراء كی استاد تھنيت زھراء نے بھی حضرت امام حسين﴿ع﴾ اور حضرت بی بی زينب﴿س﴾ كے فضائل بيان كئے اور خانم ثناء زھراء اور صدف زھراء نے بھی حضرت امام حسين﴿ع﴾ كے فضائل اور مصائب بيان كئے اور نوحہ خوانی كی۔
ياد رہے كہ یہ سيمينار راولپنڈی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے خانہ فرھنگ كے زير اہتمام منعقد كيا گيا۔
1152690