بيلجئيم ؛ يورپ كے پہلے شہيد محراب كی برسی كے موقع پرخصوصی پروگراموں كا انعقاد

IQNA

بيلجئيم ؛ يورپ كے پہلے شہيد محراب كی برسی كے موقع پرخصوصی پروگراموں كا انعقاد

23:28 - February 24, 2013
خبر کا کوڈ: 2501806
بين الاقوامی گروپ :10 سے 14 مارچ تك بيلجئيم كے شہر بروكسل میں مسجد امام رضا(ع) كے امام جماعت شہيد حجت الاسلام و المسلمين "عبد اللہ دھدو" كی پہلی سالانہ برسی كے موقع پر مجالس كا اہتمام كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «7sur7»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ سال 30 جنوری كا دن كبھی بھی يورپين مسلمانوں بالخصوص بيلجئيم میں مقيم شيعوں كے ذہن سے محو نہیں ہو گا كيونكہ اس دن مسجد امام رضا (ع) كے امام جماعت حجت الاسلام و المسلمين عبد اللہ دھدو درجہ شہادت پر فائز ہونے كے ساتھ يورپ كے پہلے شہيد محراب كا اعزاز حاصل كيا تھا ۔
امام رضا (ع) اسلامی مركز كے ترجمان "كمال مرابط" نے پريس كانفرنس كے دوران خيال ظاہر كيا : اس شہيد كو خراج عقيد پيش كرنے كے لیے منگل كے دن سے مقامی وقت كے مطابق شام 5 بجے شہريوں كے موجودگی میں مختلف پروگراموں كا آغاز كيا جائے گا ۔
1193938
نظرات بینندگان
captcha