تهران میں طشت گذاری کی رسم

IQNA

تهران میں طشت گذاری کی رسم

ایام محرم کی مناسبت سے تہران کے امام بارگاہ یا حسینیه اعظم امام حسن مجتبی(ع) اور مسجد اردبیلی میں طشت یا ٹب رکھنے کی رسم ادا کی گئی۔

اس رسم کے بارے میں کہا جاتا ہے: جس دن «حر بن ریاحی»  دو ہزار کی لشکر کے ساتھ کربلا میں حسینی قافلے کو روکنے وہاں پہنچے تو سخت تھکے ہوئے تھے، پانی کی کمی کے باوجود امام مظلوم نے حکم دیا کہ بڑے بڑے ٹب یا طشت میں پانی رکھ  حر کی فوج اور حتی انکے گھوڑوں کو سیراب کیا جایے۔

 

اس رسم کی یاد میں ایران کے ترک نشین علاقوں میں اس رسم کی یاد میں عزاداری کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جسمیں لوگ بڑے طشت اٹھا کر اس میں پانی ڈالتے ہیں اور اس غم کا اظھار کرتے ہیں کہ ظالموں نے امام حسین (ع) اور اهل بیت کو پانی تک سے محروم رکھا۔