ا سرائيل كے لئے تباہ كن امريكی ہتھياروں كی ترسيل

IQNA

صیہونيزم حكومت نے امريكی ہتھياروں كی كھيپ لے كر اسرائيل جانے والے طياروں كو يورپی ملكوں كی جانب سے اترنے سے روك دئے جانے پر تشويش ظاہر كی ہے ۔
۔

اسرائيلی ايرلائنس كے پائلٹوں كی كمیٹی كے سربراہ ریٹی رگو نے صیہونيسٹ وزير اعظم اولمرٹ كے نام ايك خط میں لكھا ہے كہ برطانیہ جرمنی اور اٹلی جيسے اسرائيل كے اتحادی ممالك بھی سياسی وجوہات كی بنا پر اسرائيل كے لئے امريكی ہتھيار لانے والے جہازوں كو ايندھن لينے كے لئے اپنے ايئر پورٹ پر نہیں اترنے ديتے ۔(6 ستمبر 2006)

حماس كے چار جوان شہيد ۔عزالدين قسام بريگیڈ نے جوابی حملے كی دھمكی دے دی

صیہونی فوجيوں كے فضائی حملوں میں شہيد ہونے والے فلسطينيوں كی تعداد چھ تك پہونچ گئی ہے ۔

غزہ سے جرمن نيوز ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق صیہونی حكومت كے جاسوس طياروں نے رفح میں عزالدين قسام بريگیڈ كےدو سرگرم اراكين كی گاڑی پر ميزائيل داغ كر انہیں شہيد كرديا اس حملے میں كم ازكم بارہ فلسطينی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔شہر خان يونس پرصیہونی ہيلی كاپٹروں كے حملے میں تحريك حماس كاايك اورركن شہيد ہوگيا ہے ۔

صیہونی حكومت كے جاسوس طياروں نے گذشتہ رات شہر رفح میں ايك اورگاڑی كو نشانہ بنايا جس میں قسام بريگیڈ كا ايك ركن شہيد اور دوسرا زخمی ہوگيا جبكہ جو چند گھنٹوں بعد زخموں كی تاب نہ لاكر چل بسا ۔

تحريك حماس نے دھمكی دی ہے كہ صیہونی حكومت كے ان وحشيانہ اقدامات كا جواب ديا جائے گا ۔(6 ستمبر 2006)

متحدہ مجلس عمل كا اجلاس ختم .ترميمی بل واپس نہ لينے پر حكومت سے نكلنے كی دھمكی

مذہبی جماعتوں كے اتّحاد متّحدہ مجلس عمل كی سپريم كونسل كا ايك اجلاس آج ختم ہوگياہے .متحدہ مجلس عمل كے مركزی رہنما لياقت بلوچ نے ریڈيو تہران سے اپنی مختصر گفتگو میں كہا كہ متحدہ مجلس عمل نے فيصلہ كيا ہے كہ اگر حكومت حدود آرڈيننس میں ترميم كا بل واپس نہیں ملتی تو مجلس عمل كے اركان قومی اسمبلی اور بلوچستان كی حكومت سے استعفاء ديدیں گے.اس سے پہلے بلوچ رہنما اكبر بگٹی كی ہلاكت كو لےكر متحدہ مجلس عمل كے متعدد رہنماؤں نے بلوچستان حكومت سے عليحدگی اختيار كرلينے كا مطالبہ كيا تھا.

جيبوتی كے صدر كی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ مشرق وسطیٰ كے علاقے میں سامراجی طاقتوں كے ذريعہ جنگ كی آگ بھڑكانا اپنے اسلحوں كو فروخت كرنے كا ان كا ايك حربہ ہے ۔حضرت آیۃ العظمیٰ خامنہ ای نے جيبوتی كے صدر اسماعيل عمرجيلہ سے ملاقات میں فرمايا كہ مغربی ممالك تيل كا پيسہ ادا كرنے كے بجائے علاقے كے ملكوں كوہتھيار فروخت كرتے ہیں تاكہ علاقے میں ہميشہ جنگ و خونريزی كا ماحول بنارہے اور ان ملكوں كے گذشتہ 150 برسوں كے كارنامے جنگ و خونريزی كے تعلق سے بہت ہی سيا ہ رہے ہیں.

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح فرمايا ايران میں اسلامی انقلاب كی كاميابی اور جوانوں میں خود اعتمادی كا جذبہ پيدا ہونے كے ساتھ علم و سائنس كے ميدان میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے اور پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی كا حصول اس ترقی كا ايك واضح نمونہ ہے اور ايران علم و ٹيكنالوجی كے ميدان میں اپنے خدمات امت مسلمہ كوبھی پيش كرنے كے لئے تيار ہے ۔

اس ملاقات میں جيبوتی كے صدر نے اپنے دورے پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے علاقائی اور عالمی مسائل میں دونوں ملكوں كے نظريات كو يكساں قرارديا اور كہا آج اسلامی جمہوریۂ ايران حقيقی اسلام كا علمبردار اور دشمنان اسلام كے مقابلے میں اكيلے ڈٹا ہوا ہے ۔(5 ستمبر 2006)

شمالی وزيرستان میں امن معاہدہ

پاكستان كے قبائلی علاقے شمالی وزيرستان میں حكومت اور مقامی طالبان كہے جانے والوں كے درميان امن معاہدے پردستخط ہوگئے ہیں ۔اس معاہدے كے مطابق جو آج طے پايا ہے سبھی غير ملكی مبينہ شدت پسندوں كو علاقے سے نكل جانا ہوگا جبكہ مبينہ طالبان اور القاعدہ كے عناصر پر سرحد پار افغانستان جانے پر پابندی ہوگی ۔معاہدے كے مطابق حكومت نے زمينی اور فضائی آپريشن بند كرنے اور قبائليوں كی مراعات بحال كرنے اور فوجی كارروائيوں كے دوران قبضے میں ليا گيا قبائليوں كا سامان واپس كرنے كی يقين دہائی كرائی ہے ۔معاہدے میں یہ بھی كہا گياہے كہ ٹارگٹ كلنگ پر پابندی ہوگی ۔اس سے قبل ايسا ہی ايك معاہدہ جنوبی وزيرستان میں بھی ہوچكاہے معاہدے پر دستخط كے وقت حكومت فوج اور مبينہ مقامی طالبان كے افراد كےعلاوہ گرينڈ جرگہ كے اركان موجود تھے ۔(5 ستمبر 2006)

عراق ۔امريكی فوجيوں كے ہاتھوں دو معصوم بچوں كا وحشيانہ قتل

امريكی فوجيوں نے عراق كے شہر بعقوبہ میں ايك گھر پر حملہ كركے چار افراد كو قتل كرديا جن میں چار سالہ بچے كے علاوہ دو مہينے كا ايك معصوم بچہ بھی شامل ہے ۔عراقی پوليس كا كہنا ہے كہ امريكی فوجيوں نے بعقوبہ شہر كے الخالص علاقے میں یہ حملہ كيا ۔امريكی ہيلی كاپٹروں نے اسی طرح مقدادیہ شہر كے ايك امام مسجد كے گھر پر حملہ كركے ان كے گھر كے چار افراد كو مار ڈالا دوسری طرف برطانوی وزير خارجہ مارگرٹ بكٹ نے بغداد كا دورہ كيا ہے ۔(5 ستمبر 2006)

ایٹمی ہتھيار تك رسائی ايران كی كسی بھی حكومت كی پاليسی نہیں رہی ۔سابق صدر خاتمی

اسلامی جمہوریۂ ايران كے سابق صدر سيد محمّد خاتمی نے كہا ہے كہ ایٹمی اسلحوں تك رسائی كی كوشش ايران كی كسی بھی حكومت كی پاليسی يا ذہنيت نہیں رہی ہے ۔جناب خاتمی نے سی اين اين سے انٹرويو میں كہا كہ ايران پرامن مقاصد كے تحت ایٹمی ٹيكنالوجی كے استعمال كی كوشش كررہاہے اور ايران كی ایٹمی تنصيبات كے بارہا معائنوں سے یہ بات ثابت بھی ہوگئی ہے كہ ايران ایٹم بم بنانے كی كوشش نہیں كررہا ہے ۔سابق صدر جناب خاتمی نے كہا ہم نے اعتماد سازی كی غرض سے آئی اے ای اے كے ساتھ وسيع پيمانے پر تعاون كيا ہے اور اين پی ٹی كے اضافی پروٹوكول كی توثيق نہ كئے جانے كے باوجود ہم نے رضاكارانہ طور پر اس پروٹوكول پر عمل كيا ۔جناب خاتمی نے كہا كہ اگر امريكہ یہ ثابت كرنا چاہتا ہےكہ اس كی پاليسياں دوہرے معيار كی نہیں ہیں تو اسے چاہئے كہ ان ملكوں پر دباؤ ڈالے كہ جنہوں نے اين پی ٹی پر دستخط نہیں كئے ہیں ۔ايران كے سابق صدر نے مشرق وسطیٰ كے بارے میں كہا كہ ہرطرح كی غير ملكی مداخلت سے حالات مزيد خراب ہوں گے ۔انہوں نے عراق میں ايران كی مداخلت پرمبنی امريكہ كے الزام كو مسترد كرتے ہوئے كہا تہران نے ہميشہ كوشش كی ہے عراق میں امن قائم ہو اور اگر عراق میں آج بدامنی اور تشدد كا دور دورہ ہے تو یہ امريكی پاليسيوں كا نتيجہ ہے ۔(5 ستمبر 2006)

ايران كے ایٹمی پروگرام كے بارے میں بلاشرط مذاكرات كی تاكيد

امريكہ اور برطانیہ كی سيكورٹی انفارميشن كونسل نے كہا ہے كہ ايران پر پابندی عائد كرنے كے لئے جلد بازی كا مظاہرہ نہیں كرنا چاہئے اور امريكہ و برطانیہ كو چاہئے كہ وہ ايران كے ساتھ غير مشروط مذاكرات كریں ۔لندن اور واشنگٹن میں برطانیہ اور امريكہ كی سيكورٹی كونسل كے دفاتر نے اپنے بيان میں كہا واشنگٹن میں ايران سے متعلق پاليسياں امريكی حكومت كے جنگ پسند دھڑے تيار كررہے ہیں اور امريكی حكام كے اس اصرار نے كہ ايران يورينئم كی افزودگی روك دے امريكی حكام كو الگ تھلگ كرديا ہے ۔امريكہ اور برطانیہ كی سيكورٹی انفارميشن كونسل نے اپنے بيان میں كہا ہے كہ روس اور يورپ ايران كے ایٹمی معاملے كو مذاكرات كے ذريعہ حل كرنا چاہتے ہیں ليكن امريكی حكومت اس معاملے كو سفارتی طريقے سے حل كرنے میں دلچسپی نہیں ركھتی ۔(5 ستمبر 2006)

ايرانی تيل پر مغرب كا انحصار پابندی كی راہ میں ركاوٹ : اكونوميسٹ

معروف اقتصادی جريدے اكونوميسٹ نے ايران كے تيل پرمغرب كی راستگی كا ذكر كرتے ہوئے لكھا ہے كہ یہی امر ايران كے خلاف اقتصادی پابنديوں كی راہ میں ركاوٹ ثابت ہوگا ۔

اكونوميسٹ نے لكھا ايران كے خلاف كسی بھی طرح كی اقتصادی ناكہ بندی يا تنبیہ كارروائی سے تيل كی قيمتوں میں اضافہ ہوگا اوریہ بات ايران كے نفع میں ہوگی كيونكہ ايران كے پاس تيل ہے اور وہ تيل فروخت كرے گا ۔(5 ستمبر 2006)

ہندوستان : دماغی بخار سو سے زائد افراد ہلاك

ہندوستان میں دماغی بخار كے نتيجہ میں اب تك 127 افراد كے ہلاك ہونے كی خبر ہے ۔

پی ٹی آئی كی رپورٹ كے مطابق دماغی بخار میں زيادہ تر گوركھ پور كے علاقے كے لوگ مناسب علاج نہ ہونے كی بنا پر ہلاك ہوئے ہیں ۔

گوركھ پور ادارہ صحت كے سربراہ نے كہا ہے كہ دماغی بخار میں اب تك مبتلا ہونے والے افراد كی تعداد جو اس وقت اسپتالوں میں زير علاج میں ہیں 114 تك پہونچ گئی ہے ۔(5 ستمبر 2006)

مصر : مسافر ٹرين اور مال گاڑی میں تصادم

مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں ايك مسافرٹرين اور ايك مال گاڑی كے درميان تصادم میں كم از كم 18 افراد ہلاك اور زخمی ہوگئے ۔اس حادثہ میں جو شيبن القناطر میں پيش آيا دو افراد ہلاك اور 16 ديگر زخمی ہوگئے ۔دو ہفتے قبل بھی مصر كے علاقے دلتا میں ٹرين حادثے میں 58 افراد ہلاك ہوگئے تھے ۔(5 ستمبر 2006)

خليج بنگال 300 ہندوستانی ماہيگير لاپتہ

ہندوستان كےتين سو ماہيگير جو ماہيگيری كے لئے خليج بنگال میں گئے تھے لاپتہ ہوگئے پی ٹی آئی كے مطابق ان ماہيگيروں نے پانچ روز قبل رياست مغربی بنگال كے ميناپور كے علاقے میں 26 كشتيوں پراپنا سفر شروع كيا تھا ۔ماہيگيروں كی يونين كے سكریٹری نے كہا شديد طوفان اور خطرناك سمندری لہروں كی وجہ سے ماہيگيروں كی كشتياں غرق ہوگئیں اور یہ ماہيگير لاپتہ ہوگئے ۔(5 ستمبر 2006)

ايران لبنان كی تعمير نو میں مدد دينے كے لئے تيار ہے ۔حداد عادل

اسلامی جمہوریۂ ايران كی پارلمنٹ كے اسپيكر جناب غلام علی حداد عادل نے لبنانی پارلمنٹ كے اسپيكر نبیہ بری كے ساتھ ٹيلی فون پر گفتگو كے دوران لبنان كی تعمير نو میں مدد دينے كے سلسلے میں ايران كی حكومت اور عوام كی آمادگی كا اعلان كيا ہے ۔جناب غلام علی حداد عادل نے اس ٹيلی فونی گفتگو میں مزيد كہاكہ صیہونی حكومت كی جانب سے لبنان كا فضائی اور دريائی محاصرہ عالمی قوانين اور اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی قراردادوں كے منافی ہے ۔جناب نبیہ بری نے بھی اس گفتگو میں صیہونی حكومت كی جارحيت كے مقابلے میں ايرانی قوم اور حكومت كی جانب سے لبنان كی حمايت كو سراہا ۔(4 ستمبر 2006)

يورينئم كی افزودگی روكنا ملت ايران كو پرامن ایٹمی توانائی سے محروم كرنا ہے ۔ حميد رضا آصفی

وزارت خارجہ كے ترجمان جناب حميد رضا آصفی نے كہا ہے كہ يورينئم كی افزودگی كو روكنا ملت ايران كو پرامن ایٹمی توانائی سے محروم كرنے كے مترادف ہے ۔

جناب حميد رضا آصفی نے آج اسلامی جمہوریۂ ايران كو انٹرويو ديتے ہوئے مزيد كہا كہ اگر يورپ ايران سے پرامن ایٹمی سرگرميوں سے متعلق قوانين كی پابندی كا خواہاں ہے تو اسے ہماری قوم كے جائز حقوق بھی پورے كرنے چاہئیں اور ايران نے يورپ كی تمام تشويشوں كو دور كرنے اور عالمی قوانين كے دائرے میں اقدام كے لئے ہميشہ اپنی آمادگی كا اظہار كيا ہے۔

جناب حميد رضا آصفی نے كہا كہ ايران كے ایٹمی معاملے سے متعلق توسيع پسندانہ پاليسيوں كو آگے بڑھانے كے سلسلے میں امريكہ تنہا ہوچكا ہے ۔(4 ستمبر 2006)

كوفی عنان كا دورۂ تہران مثبت تھا : غلام حسين الہام

اسلامی جمہوریۂ ايران كی حكومت كے ترجمان غلام حسين الہام نے اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كوفی عنان كے دورۂ تہران كو مثبت قرارديا ہے ۔

غلام حسين الہام نے ہفتہ وار بريفنگ میں آج نامہ نگاروں كے اجتماع میں كوفی عنان كی جانب سے ايران كے ایٹمی معاملے كے بارے میں مذاكرات كی حمايت كئے جانے كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ معاملہ اس وقت ٹھيك سمت میں آگے بڑھ رہا ہے البتہ امريكہ جيسی بعض حكومتیں اس كو منحرف كرنا چاہتی ہیں ۔ليكن دوسروں كو اس كے سدراہ ہونا چاہئے ۔

جناب غلام حسين الہام نے ايران كے سابق صدر سيد محمد خاتمی كے دورۂ امريكہ كو ايك غير سركاری اور نجی دورہ قرارديا ۔(4 ستمبر 2006)

جيبوٹی كے صدر كی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی (رح) كے مزار پر حاضری

جيبوٹی كے صدر عمر جيلہ نے آج تہران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی (رح) كے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی ۔جيبوٹی كے صدر عمر جيلہ نے آج تہران میں حضرت امام خمينی (رح) كے مزار پر حاضری كے بعد وہاں موجود مہمانوں كی كتاب میں بانی انقلاب اسلامی كے بارے میں اپنے تاثرات قلمبند كئے ۔عمرجيلہ ايران كے تين روزہ دورے پر ہفتے كے دن تہران پہنچے تھے ۔(4 ستمبر 2006)

ضربت ذوالفقار فضائیہ كی جنگی مشقوں كا تيسرا مرحلہ

ايران میں ضربت ذوالفقار نامی فضائی جنگی مشقوں كے تيسرے مرحلے میں فرضی دشمن كی جانب سے نچلی سطح پر چلائے جانے والے ميزائلوں كا كاميابی كے ساتھ مقابلہ كيا گيا ۔ضربت ذوالفقار فضائی جنگی مشقوں كے ترجمان نے كہا ہے كہ ايرانی ائيرفورس نے زمينی سے فضا میں مار كرنے والے مختلف گولے اور ميزائلی فائر كركے دشمن كی جانب سے نچلی سطح پر داغے جانے والے ميزائلوں كو فضا میں ہی تباہ كرنے كی مشق نہايت كاميابی كے ساتھ انجام دی ۔

واضح رہے كہ ضربت ذوالفقار فضائی فوجی مشقوں كا آغاز ہفتے كے دن سے ہوا ہے اور یہ مشقیں ايك ہفتے تك جاری رہیں گی ۔(4 ستمبر 2006)

اختيارات سے ناجائز فائدہ اور مالی بدعنوانی ۔اولمرٹ سے بازپرس كا امكان

صیہونی حكومت كے نگرانی كے سب سے بڑے ادارے نے مطالبہ كيا ہے كہ اپنے عہدے سے غلط فائدہ اٹھانے كے پيش نظر وزير اعظم ایہود اولمرٹ سے تفتيش كی جائے ۔

بيت المقدس سے روئٹر خبررساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق صیہونی حكومت كے محكمۂ احتساب نے اٹارنی جنرل مناخيم مازوز سے مطالبہ كيا ہے كہ دوسال قبل جب ایہود اولمرٹ وزير صنعت و تجارت تھے اس وقت انہوں نے اپنے عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سابق ليكوڈ پارٹی كے چار عہديداروں كو سركاری عہدے دئے تھے ۔ان كے اس اقدام كی تحقيق كی جائے ۔(4 ستمبر 2006)

كابل میں بم دھماكہ ، چار ہلاك ، نیٹو كی فوجی كارروائی 200 افراد جاں بحق

افغانستان كے دارالحكومت كابل میں ہونے والے بم دھماكے میں چار افغان شہری ہلاك ہوگئے ہیں ۔

العالم ٹی وی چينل نے افغانستان كے ايك حكومتی عہديدار كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كابل میں ايك بم دھماكے میں چار افغان شہری ہلاك اور سات زخمی ہوگئے ہیں ۔

دوسری طرف نیٹو كی افواج نے ايك مشتركہ حملے میں 200 طالبان كو ہلاك كرنے كا دعویٰ كيا ہے جبكہ طالبان ذرائع نے اس دعوے كو مسترد كرتے ہوئے اس حملے میں صرف عام شہريوں كے جاں بحق ہونے كی خبر دی ہے ۔(4 ستمبر 2006)

پاكستان اور امريكہ كے درميان جنگی مشقیں شروع

پاكستان اور امريكہ كی مشتركہ بحری مشقوں كا آغاز ہوگيا ۔

بحيرہ عرب میں تين مرحلوں میں ہونے والی ان مشقوں كو "انسپائرد يونين 06 " كا نام ديا گيا ہے ۔یہ مشقیں دو ہفتے تك جاری رہیں گی ۔یہ مشقیں دونوں ملكوں كی بحری افواج كی پيشہ ورانہ صلاحيتیں بڑھانے كے مقصد كے پيش نظر انجام دی جارہی ہیں ۔(4 ستمبر 2006)

عراق كا قومی پرچم لہرائے جانے پر وزير اعظم مالكی كی تاكيد

عراقی وزير اعظم نوری المالكی نے حكم ديا ہے كہ پورے ملك میں عراق كا پرچم لہرايا جائے بغداد سے فرانس پريس كی رپورٹ كے مطابق عراقی وزير اعظم كے دفتر سے جاری ہونے والے ايك بيان میں نوری المالكی نے كہا ہے كہ عراق كے آئين كے مطابق موجودہ پرچم اس وقت تك سارے عراق میں لہرايا جائے گا جب تك پارلمنٹ میں اس كے بارے میں فيصلہ نہیں ہوجاتا ۔(4 ستمبر 2006)

برازيل يورينئم كی افزودگی كاعمل شروع

برازيل نے ایٹمی ايندھن كی تياری كے لئے يورينئم كی افزودگی شروع كردی ہے۔بيونس آئرز سے ہمارے نمائندے كی رپورٹ كے مطابق برازيل نے نصف صدی قبل امريكہ كی كھلم كھلا اور شديد مخالفت كے باوجود ایٹمی تحقيقات كا آغاز كيا اور اب اس نے ایٹمی ايندھن كی تياری كا پروگرام شروع كيا ہے ۔واضح رہے كہ برازيل نے ایٹمی توانائی كی عالمی ايجنسی آئی اے ای اے كو يورينئم كی افزودگی كی اپنی تنصيبات كے معائنے كی اجازت نہیں دی ہے ۔(4 ستمبر 2006)

غزہ ، صیہونی حكومت كا فضائی حملہ ، پانچ فلسطينی زخمی

غزہ پٹی پر صیہونی ہيلی كاپٹروں كے ميزائلی حملے میں كم از كم پانچ فلسطينی زخمی ہوگئے ہیں ۔

غزہ میں فلسطين كے سيكورٹی ذرائع نے كہا ہے كہ آج صبح غزہ شہر كے قريب جباليا مہاجر كيمپ كے ايك گھر پر صیہونی ہيلی كاپٹروں نے ميزائل سے حملہ كيا جس كے نتيجے میں كم از كم پانچ فلسطينی زخمی ہوگئےہیں ۔عينی شاہدين كا كہنا ہے كہ جس گھر كو صیہونی ہيلی كاپٹروں نے اپنے حملے كا نشانہ بنايا وہ فتح تحريك كے سرگرم ركن خليل ابوالفول كا گھر ہے ۔(4 ستمبر 2006)

گيارہ پاكستانيوں كی كربلائے معلیٰ میں تدفين

عراق كے مقدس شہر كربلا میں گيارہ پاكستانيوں كو سپرد خاك كرديا گيا ۔اس موقع پر سيد الشہدا حضرت امام حسين علیہ السلام كے زائرين ، علماء اور كربلا میں مقيم پاكستانيوں كی ايك بڑی تعداد نے شركت ،پاكستان كے شہر لیّہ كی تحصيل كروڑ لعل عيسن نامی علاقے میں واقع بستی اللہ يار كے رہنے والے زائرين كو عراق كے مقدس شہر كربلا جاتے ہوئے نہايت بے دردی كے ساتھ شہيد كرديا گيا تھا ۔اس واقعے میں بچ جانے والی بعض خواتين نے بتايا ہے كہ دہشت گردوں نے لوگوں كو بس سے اتارنے كے بعد ان كے ہاتھ پير باندھے اور پھر ان كے سروں میں گولياں ماردیں ۔دریں اثنا پاكستانی حكام نے اس واقعے كو دہشت گردی قرارديتے ہوئے شديد الفاظ میں اس كی مذمت كی ہے اور پاكستانی زائرين كو مشورہ ديا ہے كہ وہ عراق كے حالات كے پيش نظر اس ملك كا سفر نہ كریں تاہم پاكستانی شہريوں كی ايك بڑی تعداد كاخيال ہے كہ زائرين كا قتل ايك سوچی سمجھی سازش كا حصّہ ہے جس كے تحت لوگوں كو نواسہ رسول حضرت امام حسين (ع) كے روضے اور ديگر مقامات مقدسہ كی زيارت سے لوگوں كو روكنا ہے تاہم یہ دہشت گردوں اور ان كے سرپرستوں كی بھول ہے كہ وہ زائرين كو شہيد كركے لوگوں كو مقامات مقدسہ كی زيارت سے روك سكتے ہیں ۔(3 ستمبر 2006)

جيبوٹی كے صدر كا تہران میں باضابطہ استقبال

صدر مملكت جناب ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے جيبوٹی كے صدر جناب عمر جيلہ كا آج تہران میں باقاعدہ استقبال كيا ۔

استقبالیہ تقريب میں دونوں ملكوں كے قومی ترانوں كی دھن بجائی گئی ، دونوں صدور نے گارڈ آف آنر كا معائنہ كيا اور اس كے بعد دو نوں ممالك كے وفود كا ايك دوسرے سے تعارف كرايا گيا۔

جيبوٹی كے صدر جناب عمر جيلہ گذشتہ روز شام كوايك اعلیٰ سطحی وفد كے ساتھ تہران پہنچے تھے اور مہرآباد ہوائی اڈے پر وزير خارجہ جناب منوچہر متكی نے ان كا استقبال كيا تھا ۔

عمر جيلہ تين روز تك تہران میں قيام كریں گے ۔

ڈاكٹر احمدی نژاد نے استقبالیہ تقريب كے بعد كہا كہ ہم جيبوٹی كی ترقی چاہتے ہیں اور اسماعيل عمر جيلہ نے كہا كہ ہم تہران میں اپنے مذاكرات میں دونوں ملكوں كے درميان مزيد تعاون كے لئے نئی راہوں كا جائزہ لیں گے ۔(3 ستمبر 2006)

امريكہ نے اپنی ہٹ دھرمی سے پانچ جمع ايك تہران مذاكرات كو غير متوازن بناديا ۔ وزير خارجہ منوچہر متكی

وزير خارجہ جناب منوچہر متكی نے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریۂ ايران سے مغرب كی دشمنی تہران اور پانچ جمع ايك گروپ كے مذاكرات كی فضا خراب ہونے كا باعث بنی ہے ۔

جناب منوچہر متكی نے یہ بات ايرانی ٹی وی سے ايك انٹرويو كے دوران كہی ۔انہوں نے ايران كے ساتھ امريكہ اور برطانیہ كے بغض و عناد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان دونوں ملكوں كی پاليسيوں نے پانچ جمع ايك گروپ كے ساتھ ہونے والے مذاكرات كی فضا كو مكدر كرديا ہے ۔

وزير خارجہ نے اس بات كا ذكر كرتے ہوئے كہ ہمارا پيشگی شرط كے بغير ایٹمی مذاكرات پر اصرار ہے ليكن اگر پيشگی شرط ركھی ہی جائے تو ايران كو پيشگی شرط ركھنے كاحق ہے كہا كہ يورپ كو چاہئے كہ ایٹمی ٹيكنالوجی سے استفادے كے ايرانی حق كو قبول كرے اور عملی ضمانتیں ہمیں دے ۔

جناب منوچہر متكی نے مزيد كہا كہ امريكہ اب ايسی پوزيشن میں نہیں ہے كہ علاقے میں ايك اور بحران پيدا كرسكے ۔(3 ستمبر 2006)

يورپ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں كيا ہم نے بھی يورينئم كی افزودگی پھر شروع كردی ۔حميد رضا آصفی

وزارت خارجہ كے ترجمان جناب ڈاكٹر حميد رضا آصفی نے كہا ہے كہ ايران نے يورينئم كی افزودگی شروع سے ہی رضاكارانہ طور پر معطل كی تھی اور چونكہ يورپ والوں نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں كيا تو ہم نے بھی افزودگی پھر شروع كردی ۔

حميد رضا آصفی نے آج تہران میں اپنی ہفتہ وار بريفنگ میں كہا كہ ایٹمی توانائی كی بين الاقوامی ايجنسی آئی اے ای اے كے سربراہ محمّد البرادعی كی رپورٹ سے یہ ثابت ہوگيا كہ ايران نے نہ صرف یہ كہ آئی اے ای اے كے ساتھ اچھا تعاون كيا ہے بلكہ پرامن راستے سے بھی نہیں ہٹا ہے ۔

انہوں نے اس بات كا ذكر كرتے ہوئے كہ اقوام متحدہ كے سكریٹری جنرل كوفی عنان نے لبنان كے بحران كے حل كے لئے ايران سے مدد كی اپيل كی ہے كہا كہ ايران منصفانہ امن كا خواہاں ہے ۔

حميد رضا آصفی نے عراق كے حالات كے بارے میں كہا كہ عراقی عوام كوامن و خوشی كے ساتھ رہنے كا حق ہے اور عراق كی تقسيم سے صرف عراقی عوام كا ہی نقصان ہوگا ۔

وزارت خارجہ كے ترجمان نے ايران كے خلاف پابنديوں كی بات كو امريكی اور صیہونی حلقوں كی نفسياتی جنگ قرارديا ۔(3 ستمبر 2006)

عالم اسلام كے مسائل ، شيكاگو میں سابق ايرانی صدر خاتمی كا خطاب

اسلامی جمہوریۂ ايران كے سابق صدر جناب سيد محمّد خاتمی نے كہا ہے كہ امريكی مسلمان ،عالم اسلام كے مسائل كے سلسلے میں ہوشياری كے ساتھ اور مؤثر كردار ادا كریں ۔

موصولہ رپورٹ كے مطابق سابق صدر جناب خاتمی نے جو تہذيبوں كے درميان گفتگو كے بين الاقوامی ادارے كے سربراہ بھی ہیں شيكاگو میں واقع شہر اسٹريم ووڈ میں واقع بيت العلم اسلامی مركز میں ايك تقرير كے دوران اس علاقے كے مسلمانوں سے اپيل كی كہ قيام امن كے لئے كوشش كریں ۔

انہوں نے شيكاگو كے شيعہ دانشوروں كے اجتماع سے بھی خطاب كيا اور دنيا كے مسلمانوں كے اتحاد اورعالم اسلام كے مسائل كے حل كی ضرورت پر زورديا ۔(3 ستمبر 2006)

عراق ، روضہ امام حسين اور روضہ حضرت عباس علیہم السلام كے چار سكيورٹی اہلكار دہشت گردوں كے ہاتھوں شہيد

عراق میں دہشت گردوں نے نواسۂ رسول حضرت امام حسين (ع) اور حضرت عباس (ع) كے روضوں كے محافظوں كو شہيد كرديا ہے ۔

عراقی پوليس نے بتايا كہ گذشتہ روز كربلا میں نامعلوم مسلح افراد نے روضوں كے محافظين كی گاڑی پر فائرنگ جس كے نتيجے میں چار محافظ شہيد اور 8 زخمی ہوگئے ۔

قابل ذكر ہے كہ عراق كے عوام اور بہت سے حكام كا كہنا ہے كہ عراق میں ہونے والی دہشت گردی كی كارروائياں امريكی فوج كے زرخريد ايجنٹ انجام ديتے ہیں ۔(3 ستمبر 2006)

لاہور اور پنجاب كے ديگر مقامات پر بارش سے تباہی ۔ 30 افراد جاں بحق

پاكستان كے صوبۂ پنجاب میں شديد بارش سے جاں بحق ہونے والوں كی تعداد 30 ہوگئی ہے ۔

موصولہ رپورٹ كے مطابق لاہور سميت پنجاب كے بيشتر اضلاع میں مون سون بارش كا سلسلہ جاری ہے اوركئی گھروں كی چھتیں اور ديواریں گرنے سے ايك شخص كےتين بچوں سميت 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔پنجاب میں شديد بارش كی وجہ سے عام زندگی شديد طور پر متاثر ہوئی ہے اور لاہور سميت متعدد شہروں كی سڑكوں اور گليوں میں پانی بھر گيا ہے ۔دریں اثنا ندی نالوں اور درياؤں میں طغيانی كے باعث 11 اضلاع كی انتظامیہ كو ہائی الرٹ كرديا گيا ہے ۔(3 ستمبر 2006)

حزب اللہ استقامت كا مظہر ہے ، صدر اميل لحود

لبنان كے صدر اميل لحود نے كہا ہے كہ حزب اللہ قومی استقامت كا حقيقی مظہر ہے اور صیہونی حكومت كو اس بات كی اجازت نہیں دے گی كہ وہ اب دوبارہ لبنان كی سرزمين پر قبضہ كرے ۔

لبنان كے صدر كے بيان میں كہا گيا ہے كہ یہ اسرائيل كی بھول ہے كہ وہ اب اس دور كی طرح جب حزب اللہ تشكيل نہیں پائی تھی لبنان پر كامياب ہوجائے گی ۔

ادھر حزب اللہ لبنان كے ايك سنيئر لیڈر نے كہا ہے كہ مشرق وسطیٰ میں امريكی منصوبہ ناكام ہوگياہے ۔نبيل فاروق نے امريكی حكومت سے كہا كہ مشرق وسطیٰ میں اپنے منصوبے كی شكست اور ناكامی كا اعتراف كرے ۔بنيل فاروق نے كہا كوئی بھی بين الاقوامی فيصلہ جولبنان كے قومی مفادات سے متضاد ہو نافذ العمل نہیں ہوسكتا ۔(3 ستمبر 2006)

پاك ،افغان بارڈر پر كينڈا كے فوجيوں كی تعيناتی كا امكان

كينڈا كے وزير دفاع نے كہا ہے كہ ان كا ملك افغانستان سے ملحقہ پاكستان سرحدوں كو كنٹرول كرنے كے لئے اپنے فوجی پاكستان بھيج سكتا ہے ۔كينڈا كے وزير دفاع نے كہا پاكستانی حكام كے ساتھ ہونے والے مذاكرات كی بنياد پر كينڈا كے فوجی پاكستان كے اندر افغانستان سے ملحقہ سرحدوں پر تعينات ہوكر قندہار میں متعين كينڈين فوجيوں پر طالبان كے حملوں كو روك سكتے ہیں ۔(3 ستمبر 2006)

لبنان كا محاصرہ عالمی قوانين كی كھلی خلاف ورزی ہے ۔حزب اللہ

لبنانی پارلمنٹ میں حزب اللہ كے ايك نمائندے حسين حاج حسن نے صیہونی حكومت كے ذريعے كئے گئے لبنان كے سمندری اور فضائی محاصرے كو بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی قرارديا ہے ۔

حسين حاج حسن نے العالم ٹی وی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل نے لبنان كا سمندری اور فضائی محاصرہ كركے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی قرارداد نمبر 1701 كی خلاف ورزی كی ہے اور لبنان كی حاكميت كو بھی خطرے میں ڈال ديا ہے ۔

انہوں نے مغربی ، اسلامی اور عرب ممالك اور اقوام متحدہ سے اپيل كی كہ وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے لبنان كے محاصرے كو ختم كرائیں ۔حسين حاج حسن نے مزيد كہا كہ امريكہ صیہونی حكومت كی مدد اور حمايت كركے اس غاصب حكومت كو ان اہداف تك پہنچانا چاہتا ہے جن تك فوجی طريقے سے نہیں پہنچا سكا ۔(3 ستمبر 2006)

ايك اسرائيلی فوجی كے بدلے 800 فلسطينيوں كی رہائی كا امكان

صیہونی حكومت اپنے ايك فوجی كی رہائی كے بدلے آٹھ سو سے زيادہ فلسطينی قيديوں كو رہا كرے گی ۔

صیہونی اخبار يديوت آہارونوت نے لكھا ہے كہ مصر كی ثالثی میں فلسطينی اور اسرائيلی حكام كے درميان ہونے والے خفیہ مذاكرات كے مطابق اسرائيل اپنے ايك فوجی كی رہائی كے بدلے آٹھ سو سے زيادہ فلسطينی قيديوں كو رہا كرے گا ۔رہا ہونے والے اسرائيلی فوجی كو فلسطينی مجاہدين نے جون كے اوائل میں قيدی بناديا تھا ۔

مذكورہ اخبار نے نامعلوم سكيورٹی حكام كے حوالے سے لكھا ہے كہ اسرائيل فلسطينی قيديوں كو تين مرحلوں میں رہا كرے گا ۔اخبار نے یہ بھی لكھا ہے كہ اسرائيلی فوجی كی رہائی كے وقت كے بارے میں مذاكرات جاری ہیں ۔(3 ستمبر 2006)

بلوچستان ، متحدہ اپوزيشن كی احتجاجی تحريك آج سے

پاكستان كے صوبۂ بلوچستان میں متحدہ اپوزيشن نے آج سے احتجاجی تحريك چلانے كا اعلان كيا ہے ۔اس درميان صوبۂ بلوچستان كے مختلف علاقوں حكومت كے خلاف مظاہرے جاری ہیں ۔كوئٹہ سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے كہ گذشتہ روز پنجگور اور خاران میں دو اسكولوں كو آگ دی گئی ۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن نے كہا ہے كہ پوليس نے پورے صوبے سے بڑے پيمانے پر لوگوں كو گرفتار كياہے جن میں اكثريت طلباء كيا ہے ۔ (3 ستمبر 2006)

اقوام متحدہ كے سيكریٹری جنرل كوفی عنان تہران پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ كے سيكریٹری جنرل كوفی عنان تہران پہنچ گئے ہیں ۔اطلاعات كے مطابق ايران سے پہلے وہ شام گئے تھے ۔ان كے دورۂ ايران كا مقصد لبنان میں ہونے والی جنگ بندی كے بارے میں بات چيت كرنا بتايا گيا ہے ۔اطلاعات كے مطابق وہ ايران كے پرامن ایٹمی پروگرام كے بارے میں بھی گفتگو كریں گے ۔تہران میں صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كوفی عنان نے كہا كہ انہیں ايك بارپھر تہران آنے پر خوشی ہے ۔

تسلط پسند طاقتیں بدستور ظلم اور زيادتی كررہی ہیں ۔احمدی نژاد

صدر مملكت جناب محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ امريكہ اور برطانیہ ملت ايران كی ترقی خاص طور سے پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی كی ترقی كی راہ میں ركاوٹیں كھڑی كرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات آج ايران كے شمال مغربی شہر شاہين دژ میں ايك بڑے عوامی اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہی ۔ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے امريكی اور برطانوی حكام كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ باہمی احترام اور عدل و انصاف كے راستے پر چلنا اور پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی سے استفادے كے سلسلے میں ملت ايران كے حقوق كا احترام كرنا آپ كے حق میں ہے ۔

انہوں نے زوردے كر یہ بات كہی كہ پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی سے استفادے كا ملت ايران كا فيصلہ اٹل ہے ۔

صدر احمدی نژاد نے كہا كہ زورزبردستی كی پاليسی كے حامل بعض ممالك ديگر ممالك كے ذخائر پرقبضہ تشدد اور دہشت گردی چاہتے ہیں ۔انہوں نے امريكہ اور برطانیہ كو تسلط پسند ممالك كا نمونہ قرارديتے ہوئے كہا كہ صیہونی حكومت ان ممالك كی مدد سے علاقے میں اپنے مظالم جاری ركھے ہوئے ہے ليكن اس پر عالمی ادارے خاموش ہیں ۔(2 ستمبر 2006)

عراق ۔كربلا معلیٰ میں دہشت گردوں كے ہاتھوں 11 پاكستانی اور 3 ہندوستانی زائرين شہيد

عراق میں گيارہ پاكستانی اور تين ہندوستانی زائرين شہيد ہوگئے ہیں ۔یہ زائرين مسلح افراد كے حملے میں مقدس شہر كربلا جاتے وقت شہيد ہوئے ۔

شہيد ہونے والوں میں 9 مرد اور پانچ عورتیں شامل ہیں اور ان كے ہاتھ باندھ كرسر میں گولياں ماری گئیں ۔

ايك اطلاع كے مطابق عراق كے ايك علاقے میں نامعلوم افراد نے 14 شہريوں كو اغوا بھی كرليا ہے ۔

ادھر دارالحكومت بغداد میں دو بم دھماكے ہوئے ہیں جن میں تين عراقی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

العالم ٹی وی كی رپورٹ كے مطابق بغداد كے علاقے وزيریہ میں آج ہونے والے دو بم دھماكوں میں تين افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوئے ہیں ۔ان بم دھماكوں میں ايك كاربم دھماكہ تھا ۔

عراقی ذرائع كا كہنا ہے كہ ملك میں دہشت گردانہ حملے اور بم دھماكے قابض افواج كے اشاروں پر ہوتے ہیں اور یہ كارروائياں عراق كی منتخب حكومت كو كمزور اور غير ملكی قبضے كی توجیہہ كے لئے ہوتی ہیں ۔(2 ستمبر 2006)

عراق ، مسعود بارزانی نے قومی پرچم اتارنے كا حكم دے ديا

عراق كے كردستان علاقے كی انتظامیہ كے سربراہ مسعود بارزانی نے ملك كے تين كرد صوبوں سے قومی پرچم اتارنے كا حكم دے ديا ہے ۔

اطلاعات كے مطابق مسعود بارزانی نے تين صوبوں میں عراق كا قومی پرچم اتارنے اور كردستان كا مقامی پرچم لگانے كا حكم ديا ہے۔

انہوں نے ايك بيان میں كہا كہ عراق كا قومی پرچم صرف ملك كی قومی مناسبتوں پر لگايا جانا چاہئے دوسرے دنوں میں نہیں ۔(2 ستمبر 2006)

عراق ۔ وزير اعظم نوری المالكی كی آیۃ اللہ سيد علی سيستانی سے ملاقات

عراق كے وزير اعظم نوری المالكی نے آج نجف میں عراق كے ممتاز شيعہ عالم دين آيت اللہ سيستانی سے ملاقات كی ہے ۔

عراق كے سركاری ٹی وی نے یہ خبر نشر كی ہے ليكن اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو كے بارے میں ٹی وی نے كچھ نہیں بتايا ۔نوری مالكی كے وزارت عظمیٰ كا عہدہ سنبھالنے كے بعد آيت اللہ سيستانی سے ان كی یہ پہلی ملاقات تھی اور وہ آج اچانك نجف پہنچے تھے ۔

واضح رہے كہ آيت اللہ سيستانی عراق كی ان اہم شخصيات میں شامل ہیں جنہوں نے نوری المالكی كے قومی مفاہمت كے منصوبے كی حمايت كی تھی ۔(2 ستمبر 2006)

نواب اكبر بگٹی كی تدفين كے طريقے كے سلسلے میں حكومت پاكستان پر تنقيد

قائد ملت جعفریہ پاكستان علّامہ ساجد علی نقوی نے جمہوری وطن پارٹی كے سربراہ نواب اكبر بگٹی كی تدفين كے طريقے كے سلسلے میں حكومت پاكستان پر تنقيد كی ہے ۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے كی رپورٹ كے مطابق علّامہ سيد ساجد علی نقوی نے ايك بيان جاری كركے كہا ہے كہ اكبر بگٹی كی تدفين كا طريقہ اور اس میں ان كے اعزہ و اقارب اور ديگر لوگوں كو شركت سے روكنا اسلامی اصولوں كے خلاف ہے ۔انہوں نے اپنے بيان میں پاكستان كے ابتر حالات پر بھی تشويش كا اظہار كيا ہے ۔(2 ستمبر 2006)

لبنان ، كلسٹر بموں كو ڈھونڈنے كے لئے دس سال كا عرصہ دركار

بارودی سرنگ كو ناكارہ بنانے والے ايك ادارے نے كہا ہے كہ لبنان سے اسرائيلی حملوں میں استعمال كئے گئے كلسٹر بموں كو ناكارہ بنانے میں دس سال لگ جائیں گے ۔

روئیٹر كی رپورٹ كے مطابق برطانیہ میں قائم مذكورہ ادارے كے سربراہ سائمن كين نے كہا كہ ان كا ادارہ اسرائيل اور حزب اللہ كے درميان ہونے والی حالیہ جنگ سے قبل 1978 سے 82 تك لبنان پر اسرائيل كے فوجی قبضے كے دوران كے باقی بچے كلسٹر بموں كو ناكارہ بنانے میں مصروف تھا ۔انہوں نے كہاكہ یہ بم جنگ كو برسوں گذرجانے كے بعد بھی عام شہريوں كے قتل اور زخمی ہونے كا سبب بنتے ہیں ۔اقوام متحدہ نے لبنان میں باقی ماندہ چھوٹے كلسٹر بموں كی تعداد تقريبا" ايك لاكھ بتائی ہے اور صیہونی حكومت نے ان میں سے 90 فی صد بم لبنان میں ہونے والی جنگ بندی سے 72 گھنٹے قبل وہاں گرائے تھے ۔

قابل ذكر ہے كہ ايك كلسٹر بم داغنے كے بعد اس میں سے دو سو سے چھ سو تك چھوٹے چھوٹے بم فضا میں بكھرتے اور ايك بڑے علاقے كو متاثر كرتے ہیں ۔(2 ستمبر 2006)

پاكستان ، كراچی كے نزديك پاك فضائیہ كا طيارہ تباہ ،پائلٹ جاں بحق

پاكستانی فضا‏ئیہ كا ايك طيارہ آج سندھ میں گركر تباہ ہوگيا ہے ۔

پاكستانی ٹی وی نے پاك فوج كے ترجمان كے حوالے سے بتايا كہ یہ طيارہ جو ايف سات تھا گذشتہ رات تكنيكی خرابی كی وجہ سے گرا ۔طيارے كا پائلٹ اس حادثے میں ہلاك ہوگيا ۔(2 ستمبر 2006)

سری لنكا ،اسی تامل ٹائيگرز ہلاك ،سركاری حكام كا دعویٰ

سری لنكا میں ہونے والی لڑائی میں اسّی تمل چھاپہ مار ہلاك ہوگئے ہیں ۔

سری لنكا كی وزارت دفاع نے بتايا كہ سری لنكا كی بحری فوج اور تمل چھاپہ ماروں كے درميان آج ملك كے شمال میں جھڑپ ہوئی اور اسّی چھاپہ مار مارے گئے ۔سری لنكا كی وزارت دفاع كی رپورٹ كے مطابق یہ جھڑپ چھے گھنٹے تك جاری رہی ۔سری لنكن فوج نے بتايا كہ اس لڑائی میں تمل چھاپہ ماروں كی 12 كشتياں بھی ڈبودی گئیں ۔(2 ستمبر 2006)

اسرائيل كے لئے تباہ كن امريكی ہتھياروں كی ترسيل

صیہونی حكومت نے امريكی ہتھياروں كی كھيپ لے كر اسرائيل جانے والے طياروں كو يورپی ملكوں كی جانب سے اترنے سے روك دئے جانے پر تشويش ظاہر كی ہے ۔

اسرائيلی ايرلائنس كے پائلٹوں كی كمیٹی كے سربراہ ریٹی رگو نے صیہونی وزير اعظم اولمرٹ كے نام ايك خط میں لكھا ہے كہ برطانیہ جرمنی اور اٹلی جيسے اسرائيل كے اتحادی ممالك بھی سياسی وجوہات كی بنا پر اسرائيل كے لئے امريكی ہتھيار لانے والے جہازوں كو ايندھن لينے كے لئے اپنے ايئر پورٹ پر نہیں اترنے ديتے ۔(6 ستمبر 2006)